உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈویژنل کمشنر  نے امرناتھ یاترا سےقبل یاتری نواس میں جاری کاموں کا معائنہ کیا

    جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار نے بھگوتی نگر میں یاتری نواس کا دورہ کرکے سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈویژنل کمشنر کے ساتھ ڈی آئی جی وویک گپتا بھی تھے۔ محکمہ سیاحت کے افسران نے یاترا کے دوران یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کمپلیکس کے اندر چلائے جانے والے مختلف کاموں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ڈویژنل کمشنر کو جانکاری دی۔

    • Share this:
    جموں: جموں کے ڈویژنل کمشنر رمیش کمار نے بھگوتی نگر میں یاتری نواس کا دورہ کرکے سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
    ڈویژنل کمشنر کے ساتھ ڈی آئی جی وویک گپتا بھی تھے۔ ڈپٹی کمشنر جموں، اونی لواسا، ڈائریکٹر سیاحت، وویکانند رائے، کمشنر جے ایم سی، راہل یادو، صحت کے سینئر افسران کے علاوہ سی آر پی ایف، جے ایم سی، جل شکتی، پی ڈبلیو ڈی، جے پی ڈی سی ایل اور دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    محکمہ سیاحت کے افسران نے یاترا کے دوران یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کمپلیکس کے اندر چلائے جانے والے مختلف کاموں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ڈویژنل کمشنر کو جانکاری دی۔ کمشنر کو یہ بھی جانکاری دی گئی فیس لفٹنگ اور تزئین و آرائش کا کام، نئے ٹوائلٹ کمپلیکس کی تعمیر، اضافی رہائش کی عمارت کا کام زوروں پر ہے۔
    ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ انجینئرز کو کام کی رفتار تیزکرنے اور 10 جون تک تمام کاموں کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
    بعد ازاں ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کی اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ قریبی تال میل سے کام کرتے ہوئے تمام کاموں کو پہلے سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

    محکمہ سیاحت سے کہا گیا کہ وہ لکھن پور سے لے کرجموں خطہ کے سیاحتی مقامات کی نمائش کرنے والے راستے میں نمایاں مقامات پر ہورڈنگز، بینرز لگائے۔ یاتریوں کی آمدورفت، ایمرجنسی/ڈیزاسٹر مینجمنٹ، لنگروں کا قیام، مواصلاتی مراکز کا قیام، طبی سہولیات، یاتری نواس پر طبی ٹیم کی تعیناتی، صفائی ستھرائی، بھگوتی نگر علاقے میں عارضی بیت الخلاء اور موبائل ٹوائلٹ وین کی تنصیب، بلاتعطل بجلی کی فراہمی، پانی کی مناسب فراہمی، ٹریفک کے انتظامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    فل پروف سیکورٹی کے لئے، Div Com نے پولیس کو مناسب تعیناتی کرنے اور مشکوک نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لئے CCTV کیمرے نصب کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر، ٹورسٹ کیفے ٹیریا، ریسٹنگ شیلٹر، پارکنگ، صنفی بنیاد پر بیت الخلاء، وغیرہ کا انتظام کرکے سہولیات میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔ پی ڈبلیو ڈی کو بھگوتی نگر تا یاتری نواس سڑک کی بلیک ٹاپنگ شروع کرنے اور بیریکیڈ کے انتظامات کرنے کو کہا گیا۔
    جے پی ڈی سی ایل کو ٹرانسفارمرکی تنصیب کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی، یاترا کے دوران  بجلی لگاتار رہے اس پر بھی زور دیا گیا۔ ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ محکمہ سے کہا کہ وہ زیر التواء کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے افراد اور مشینری کو مزید تیارکریں۔
    قبل ازیں متعلقہ افسران کی میٹنگ میں ڈویژنل کمشنر نے ڈویژن کے اضلاع میں جاری موسم گرما کے دوران ضروری خدمات بالخصوص پانی، بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں جے پی ڈی سی ایل، جے پی ٹی سی ایل، جل شکتی، irrigation اور فلڈ کنٹرول، پی ڈبلیو ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کے چیف انجینئرز نے شرکت کی۔
    چیف انجینئرز نے اضلاع میں سپلائی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ چیف انجینئرز نے ڈویژنل کمشنرکو گرمی کے موسم میں پانی، بجلی کی ضرورت، دستیابی اور کمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ تمام اضلاع میں سپلائی کی صورتحال معمول پر ہے۔
    ڈویژنل کمشنر نے چیف انجینئرز کو ہدایت دی کہ وہ اضلاع میں واٹر پاور سپلائی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے جے پی ڈی سی ایل کو ٹرانسفارمرز کا مناسب بفر اسٹاک دستیاب کرنے اور اضلاع میں بفر اسٹاک کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
    ڈویژنل کمشنر نے پی ڈبلیو ڈی انجینئرز کو اضلاع میں سڑکوں اور میگا پروجیکٹس پر کام کی رفتار کو تیزکرنے کی ہدایات بھی دیں۔ ڈویژنل کمشنر  نے irrigation کی نہروں کی صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور بتایا گیا کہ مین کینال اور ڈسٹری بیوریز کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مائنر ڈسٹری بیوریز (کولز) پرکام جاری ہے۔ ڈویژنل کمشنر نے چیف انجینئر سے کہا کہ وہ کسانوں کو بہتر irrigation کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے زیرالتوا کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: