உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: بے گناہ کو چھیڑو مت اور گنہگار کو کسی بھی حال میں چھوڑو مت، یہی ہماری نیت ہے : منوج سنہا

    J&K News: بے گناہ کو چھیڑو مت اور گنہگار کو کسی بھی حال میں چھوڑو مت، یہی ہماری نیت ہے : منوج سنہا

    J&K News: بے گناہ کو چھیڑو مت اور گنہگار کو کسی بھی حال میں چھوڑو مت، یہی ہماری نیت ہے : منوج سنہا

    Jammu and Kashmir ; جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ یہاں کچھ لوگ امن کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی صرف امن کی صورت میں ہی ہوسکتی ہے ۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ یہاں کچھ لوگ امن کو بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر وترقی صرف امن کی صورت میں ہی ہوسکتی ہے ۔ اگر امن نہیں تو دنیا کی کوئی بھی طاقت تعمیر وترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں وہی روایتی ہڑتال اور بد امنی کا سلسلہ جاری رہا ، تو یہاں ترقی میں رکاوٹ آئے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ بد امنی پھیلانے والوں سے دور رہیں ۔ منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہاں ہم لگاتار کوشش کررہے ہیں کہ یہاں خوشحالی ہو ، امن سے لوگ رہیں ، میں ایک بات بڑی ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ ترقی ، امن کے ماحول میں ہی ہوسکتی ہے ۔ اگر امن نہیں تو یقین مانئے کہ دنیا کی کوئی طاقت یہاں ترقی نہیں لاسکتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ہیں ، جن کو یہ باتیں پسند نہیں آرہی ہیں اور وہ چاہتے یہاں کا امن خراب ہو، یہاں خون خرابہ ہو، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ جموں وکشمیر کی بھلائی امن میں ہے ۔ ہم دوسری ریاستوں سے زیادہ ترقی تب کرسکتے ہیں، جب یہاں امن ہوگا ۔ اگر پھر سے وہی ہڑتال، وہی بند ، وہی خون خرابہ ہوگا تو میں یقیناً کہہ سکتا ہوں کہ پھر وہ پچھلے دن جو بہت تکلیف دہ تھے وہ دیکھنے پڑ سکتے ہیں۔ عوام کو اس سے دور رہنے کی ضرورت ہے ۔ یہ صرف سرحد کے اس پار کے اشارے پر یہاں کے امن کو بگاڑنے کی کوشش کرتے ہیں، میں بار بار کہتا ہوں کہ بے گناہ کو چھیڑو مت یہ ہماری نیت ہے دوسری نیت یہ بھی ہے کہ گنہگار کو کسی حال میں چھوڑو مت ۔

     

    یہ بھی پڑھئے:  پہلگام میں روٹ پلان مرتب، ڈی سی اننت ناگ نے جاری کئے احکامات


    اس سے پہلے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز بیروہ ماگام کے رٹھ بگ میں سکھ ناگ سوزنی ایمبرائیڈری کلسٹر کا افتتاح کیا۔ یہ پروجیکٹ مرکزی وزارت ایم ایس ایم ای کی اسکیم کے تحت پینتالیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ یہ کلسٹر روایتی صنعتوں کو ترقی اور انہیں بنانے کے لئے ہے۔ ایل جی نے بعد میں کانہامہ ہینڈ لوم ویلیج کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یہاں دستکاری کی نمائش کا بھی جائزہ لیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کو پولنگ کےعمل سے متعلق نئی ہدایات جاری


    ایل جی نے یہاں عوام سے خطاب بھی کیا۔ ایل جی نے خطاب کرتے ہوئے کلسٹر اور کانہامہ ہینڈ لوم ویلیج کو روایتی فنون کے تحفظ کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ دستکاری اور اس فن سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے فنکاروں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے لئے موجود ہے اور انہیں اہمیت دی جائے گی۔ ایل جی نے مزید کہا کہ ان کاریگروں کی ہمت نے ہی ماسٹر کرافٹ کو نسل در نسل منتقل ہونے دیا ہے۔

    ایل جی نے یقین دلایا کہ ان روایتی دستکاری کو مزید فروغ دینے اور منافع بخش بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ایل جی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ انہیں اپنے لوگوں پر فخر ہے جو اس طرح کے انمول فن پاروں پر مہارت رکھتے ہیں ۔ ایل جی کے ہمراہ چیف سیکریٹری یوٹی ڈاکٹر اے کے مہتا، ایل جی کے مشیر آر آر بٹناگر، کھادی بورڑ کی وائس چیئرمین ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ اور دیگر افسران بھی تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: