جموں وکشمیر میں ڈرون گریڈ کے ذریعہ دہشت گردوں کی حرکت پر رہے گی نظر، سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تیاری

Jammu Kashmir News: ایک سینئر سیکورٹی افسر نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا کہ اب کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف مل کر ڈرون کے ذریعہ ان علاقوں کی نگرانی کریں گے، جہاں اقلیتی طبقے کے لوگ رہتے ہیں۔

Jammu Kashmir News: ایک سینئر سیکورٹی افسر نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا کہ اب کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف مل کر ڈرون کے ذریعہ ان علاقوں کی نگرانی کریں گے، جہاں اقلیتی طبقے کے لوگ رہتے ہیں۔

Jammu Kashmir News: ایک سینئر سیکورٹی افسر نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا کہ اب کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف مل کر ڈرون کے ذریعہ ان علاقوں کی نگرانی کریں گے، جہاں اقلیتی طبقے کے لوگ رہتے ہیں۔

  • Share this:
    سری نگر: جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کے ذریعہ غیر کشمیریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور انتظامیہ الرٹ ہوگئی ہیں۔ وادی میں رہنے والے غیر کشمیری آبادی کی سیکورٹی کے لئے سیکورٹی اہلکاروں نے تمام علاقوں میں ڈرون گرڈ (Drone Grid in Kashmir) کی تعیناتی کی ہے۔ ڈرون گرڈ کی مدد سے فوج ان علاقوں میں نظر رکھ سکے گی، جہاں ایسے لوگ رہتے ہیں۔ ایک سینئر سیکورٹی افسر نے نیوز 18 سے بات چیت میں کہا کہ اب کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف (CRPF) مل کر ڈرون کے ذریعہ ان علاقوں کی نگرانی کریں گے، جہاں اقلیتی طبقے کے لوگ رہتے ہیں۔ کشمیر میں ایسے 15 پاکیٹس کی پہچان ہوئی ہے، جہاں اقلیت ہندو اور سکھ رہتے ہیں اور اب ان علاقوں کی سیکورٹی ڈرون سے کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوگا کہ جب جموں وکشمیر میں ڈرون گرڈ کے ذریعہ تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں دہشت گردوں نے 11 معصوم عام شہریوں کے قتل کے حادثات کو انجام دیا ہے۔ ان حادثات کے باوجود پوری کشمیر وادی میں خوف کا ماحول ہے۔

    کیا ہوتا ہے ’ڈرون گرڈ‘؟

    ڈرون گرڈ یعنی مختلف ڈرون کے ذریعہ علاقے پر نظر بنائے رکھنا۔ اس گرڈ میں کئی ڈرون تعینات کئے جائیں گے جن سے حساس علاقوں کی لائیو ویڈیو کنٹرول روم تک پہنچے گی اور اس کے ذریعہ ان علاقوں میں ہو رہی کسی بھی مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے گی۔ کسی مشتبہ سرگرمیوں کا پتہ چلتے ہی کنٹرول روم سے اس علاقے میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کو فوراً مطلع کیا جائے گا، تاکہ کسی ناگہانی حادثہ کو وقت پر روکا جا سکے۔

    پولیس جنرل ڈائریکٹر کے حکم پر بنایا جائے گا ڈرون گرڈ

    سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی نارتھ کشمیر میتھیو جان نے نیوز 18 سے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کے جنرل ڈائریکٹر دلباغ سنگھ اور آئی جی پی کشمیر وجے کمار کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ مقامی پولیس اور سی آر پی ایف آپسی تعاون سے ڈرون گرڈ تیار کریں گے تاکہ اقلیتی علاقوں کو کور کیا جاسکے۔ مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے ڈرون اس سیکورٹی گرڈ میں تعینات کئے گئے ہیں۔ ایک سینئر افسر نے کہا کہ ڈرون گرڈ کے ذریعہ اگر کسی مشتبہ سرگرمی کا پتہ چلے گا تو سیکورٹی اہلکار فوراً کارروائی کرتے ہوئے قدم اٹھائیں گے۔

    افسر نے کہا کہ اس قدم سے غیر کشمیریوں کا اعتماد بڑھے گا اور وہ خود کو محفوظ محسوس کریں گے۔ بغیر تعداد بتائے افسر نے نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کے پاس ڈرون گرڈ کے لئے مناسب ڈرون دستیاب ہیں۔ سینئر افسر نے کہا کہ یہ تعیناتی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے کشمیر دورے کے بعد بھی جاری رہے گی، تاکہ غیر کشمیری طبقے کے لوگ خود کو محفوظ محسوس کرسکیں۔

    23 سے 25 اکتوبر کو امت شاہ کریں گے وادی کا دورہ

    قابل ذکر ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ 23 سے 25 اکتوبر کو جموں وکشمیر کے دورے پر رہیں گے۔ اس دورے پر وزیر داخلہ امت شاہ سیکورٹی کے جائزہ پر بڑی میٹنگ کرنے والے ہیں۔ آرٹیکل 370 اور 35 اے ہٹائے جانے کے بعد وزیر داخلہ کا یہ پہلا جموں وکشمیر دورہ ہوگا۔

    شیلندر وانگو کی رپورٹ
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: