உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر میں پولیس کی جانب سے ڈرون نگرانی، شہریوں نے کیا رازداری کے خدشات کا اظہار

    میٹنگ میں سری نگر شہر کی سیکورٹی خاص طور پر ڈیجیٹل اور ہائی ٹیک سرویلنس پر غور کیا گیا (فائل فوٹو)

    میٹنگ میں سری نگر شہر کی سیکورٹی خاص طور پر ڈیجیٹل اور ہائی ٹیک سرویلنس پر غور کیا گیا (فائل فوٹو)

    Drone surveillance: جموں و کشمیر پولیس نے ٹیکنالوجی سے عسکریت پسندوں اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کی توقع کی ہے۔ کچھ لوگوں نے رازداری پر حملے پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ سری نگر پولیس نے جمعہ کی شام اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر 31 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Mumbai | Hyderabad | Lucknow | Lucknow
    • Share this:
      Drone surveillance: جموں و کشمیر پولیس (Jammu and Kashmir police) نے کشمیر میں خاص طور پر دارالحکومت سری نگر میں ہائی ریزولوشن کیمروں والے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے معمول کی فضائی نگرانی شروع کر دی ہے۔ جہاں اس اقدام کو سیکورٹی ایجنسیوں نے سراہا ہے، وہیں شہریوں نے اسے اپنی راز داری کی خلاف ورزی کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

      جموں و کشمیر پولیس نے ٹیکنالوجی سے عسکریت پسندوں اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کی توقع کی ہے۔ کچھ لوگوں نے رازداری پر حملے پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ سری نگر پولیس نے جمعہ کی شام اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر 31 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سری نگر کے ایک علاقے کی ہائی ریزولوشن فوٹیج دکھائی گئی ہے۔ اس کیمرہ میں ایک انتہائی گنجان علاقہ کا کوریج پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں صحنوں اور چھتوں کا منظر پیش کیا گیا ہے اور پھر لوگوں کو پارک اور ملحقہ گراؤنڈ میں چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ انتہائی بلندی سے ویڈیو گرافی کی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      یہ ہیں سعودی عرب کے 10 وہ راجہ، کسی کی 30 بیویاں تو کوئی 100 بچوں کا باپ

      پولیس نے کہا کہ وہ کیمروں کے ساتھ مشتبہ علاقوں کی نگرانی کریں گے، جو زمین سے نظر نہیں آ سکتے۔ سری نگر کے مشتبہ علاقوں میں فضائی نگرانی جاری ہے۔ اس اقدام کے تحت سماج دشمنوں، مجرموں، دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کے زمینی کارکنان وغیرہ کو ٹریک کیا جائے گا۔ اس کے لیے ہائی ریزولوشن کیمروں والے جدید ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے تلاشی کی جارہی ہے۔ مذکورہ اقدام سے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      پاکستان نے لگائے جھوٹے الزام، دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ ممکن نہیں، UNمیں ہندستان کا کرارا جواب

      اسی ضمن میں مرکزی، جنوبی اور شمالی کشمیر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی آر پی ایف اور ایس ایس بی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں سری نگر کے ایس ایس پی اور سی آر پی ایف، بی ایس ایف کے کمانڈنٹ اور ضلع سری نگر کے ساتوں ایس پیز نے شرکت کی۔ جس میں سری نگر شہر کی سیکورٹی خاص طور پر ڈیجیٹل اور ہائی ٹیک سرویلنس پر غور کیا گیا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: