جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے معاملات میں گراوٹ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں آئے اتنے نئے معاملات
جموں و کشمیر: کورونا وائرس کے معاملات میں گراوٹ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں آئے اتنے نئے معاملات
Jammu and Kashmir News: گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا کے 38 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 19 کا تعلق جموں اور 19 کا تعلق کشمیر سے ہے۔
جموں : گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا کے 38 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں سے 19 کا تعلق جموں اور 19 کا تعلق کشمیر سے ہے۔ اس طرح اب تک یو ٹی میں کورونا کے مثبت معاملات کی کل تعداد چار لاکھ اکاسی ہزار پانچ سو اکاون تک پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یو ٹی میں 39 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ جن میں سے 29 مریضوں کا تعلق جموں سے جبکہ دس کا تعلق کشمیر سے ہے۔ جموں و کشمیر یو ٹی میں اب تک ٹیکوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ سنتالیس لاکھ بیاسی ہزار ایک سو پانچ تک پہنچ گئی ہے ۔
یو ٹی میں 18 برس کی عمر تک کے لگ بھگ 100 فی صد لوگوں کو کورونا مخالف ٹیکے دئے گئے ہیں۔ کورونا کی پہلی لہر سے اب تک یو ٹی میں چار لاکھ اکاسی ہزار پانچ سو اکاون لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوئے تھے۔ یو ٹی میں اب تک اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد چار ہزار سات سو نوے تک پہنچ گئی ہے جن میں سے دو ہزار چار سو تینتیس کا تعلق کشمیر سے جبکہ دو ہزار تین سو ستاون کا تعلق جموں سے تھا۔
واضح رہے یو ٹی سرکار نے کورونا کی پہلی لہر کے آتے ہی یو ٹی کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے پوری یو ٹی میں اس بیماری کے علاج و معالجے کے لئے درکار سہولیات کو فروغ دینا شروع کیا تھا، جس وجہ سے یو ٹی میں اس بیماری سے کافی کم اموات ہوئیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔