ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: ہندواڑہ میں منشیات نیٹ ورک تباہ، بینک مینیجر این آئی اے کی گرفت میں

جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ میں منشیات کے کاروبار سے منسلک نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے معاملے میں آج اس وقت نیا موڑ آیا، جب این آئی اے نے سینٹرل کوآپریٹیو بینک بارہمولہ کے ہندواڑہ برانچ منیجر کو کلیدی ملزم کے شبہ میں گرفتارکرلیا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: ہندواڑہ میں منشیات نیٹ ورک تباہ، بینک مینیجر این آئی اے کی گرفت میں
جموں وکشمیر: ہندواڑہ میں منشیات نیٹ ورک تباہ، بینک مینیجر این آئی اے کی گرفت میں

کپواڑہ: جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ میں منشیات کے کاروبار سے منسلک  نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے کے معاملے میں آج اس وقت نیا موڑ آیا، جب این آئی اے نے سینٹرل کوآپریٹیو بینک بارہمولہ کے ہندواڑہ برانچ منیجر کو کلیدی ملزم کے شبہ میں گرفتارکرلیا۔ ہندواڑہ میں رواں ماہ کی 16 تاریخ کو پولیس نے منشیات کی ایک بھاری کھیپ ظبط کرکے گرفتار شدگان سے ایک کروڑ 35 لاکھ کی نقدی کرنسی اور اکیس کلو ہیروئن برآمد کرلی اور اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتارکیا گیا تھا۔


پولیس نے اس نیٹ ورک کے ساز باز کو سرحد پار سے جوڑا تھا، جس کے بعد این آئی اے نے اس معاملے  کو اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔ چنانچہ این آئی اے نے گزشتہ روز تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے بارہمولہ سینٹرل کوآپریٹیو بینک کے ہندواڑہ برانچ مینیجرکی حیثیت سے کام کرنے والے آفاق احمد وانی کو سری نگر سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ملزم سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے۔ جو بعد میں ملیٹنسی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔ این آئی اے کے مطابق ملزم کی 12 روز کی ریمانڈ حاصل کی گئی ہے۔ تاہم معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ ہندواڑہ مںشیات کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی تھی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 18, 2020 06:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading