ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیر میں مسلسل خُشک سالی سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کمی 

گُزشتہ کُچھ ماہ سے مُسلسل بارش نہ ہونے سے وادی کشمیر کے اکثر ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی کم ہوئی ہے۔

  • Share this:
وادی کشمیر میں مسلسل خُشک سالی سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کمی 
وادی کشمیر میں مسلسل خُشک سالی سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں کمی 

پلوامہ۔ وادی کشمیر میں موسم گرما کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوتا تھا۔ لیکن رواں سال کشمیر میں اس کے بالکل برعکس ہو رہا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی کے سبب گرمی کے موسم میں جہاں درجہ حرارت میں کافی اضافہ ہو رہا ہے وہیں گُزشتہ دو ماہ سے بارش نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔


گُزشتہ کُچھ ماہ سے مُسلسل بارش نہ ہونے سے وادی کشمیر کے اکثر ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی کم ہوئی ہے۔ خشک سالی کے سبب پہلے ہی وادی کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح ہی ضلع پلوامہ میں باغبانی اور زرعی شعبہ متاثر ہوا ہے۔ اب بارش نہ ہونے اور درجہ حرارت میں اضافہ ہونے سے وادی کشمیر کے باقی حصوں کی طرح ہی ضلع پلوامہ میں بھی ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی کم ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے ضلع پلوامہ میں ان آبی ذخائر پر منحصر پینے کے پانی اور آبپاشی اسکیمیں کافی متاثر ہوئی ہیں۔


موسم گرما میں کشمیر کی اکثر ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ جاتی تھی اور ان میں کافی تیز بہاو ہوتا تھا۔ لیکن اس بار تو ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی کم ہوئی ہے۔ ضلع پلوامہ میں مشہور دریائے جہلم اور رنبی آرہ نالہ کے علاوہ رومشی نالہ گُزرتا ہے جس سے یہاں کی زرعی اور باغبانی آراضی سیراب ہوتی ہے ۔ لیکن گُزشتہ دو ماہ سے زائد وقت سے بارش نہ ہونے سے دریائے جہلم اور قُدرتی نالوں میں پانی کی سطح کافی نیچے ہو گئی ہے جس کی وجہ سے خُشک سالی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بڑھتے ماحولیاتی آلودگی کے سبب موسمی حالات میں یہ تبدیلیاں آرہی ہیں۔


 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 20, 2020 07:47 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading