وادی کشمیر میں چلائے کلاں شروع ہونے پہلے ہی شدید سردی کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ شدید سردی اور منفی درجہ حرارت کی وجہ سے مختلف مقامات پر پانی جمنا شروع ہواہے۔ گلمرگ، ٹنگمرگ اور درنگ میں کئی مقامات پر شدید سردی سے یخ بستہ آویزاں نظر آرہے ہیں۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت منفی صفر عشاریہ چار ڈگری ریکارڑ کیا گیا۔ٹنگمرگ میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار پہلے ہی پانی کا جم جانا اوریخ بستہ آویزاں ہونا دیکھنے کو ملا ۔لوگوں کا مزید کہناہے کہ اس طرح کی شدید سردی اور پانی کا جم جانا چلائے کلان میں دیکھنے کو ملتا تھا۔
ادھر درنگ میں سیاح بھی خوب جمتے ہوئے پانی کا لطف لیکر ایک نیا تجربہ حاصل کرتے ہیں۔ان کاکہناہے کہ اس طرح پانی کو جمتے ہوئے پہلی بار دیکھا ہے۔ ممبئی سے آئے ہوئے کچھ سیاحوں نے نیوز18 جموں وکشمیر لداخ ہماچل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا انہیں یہاں پانی کو جم کر دیکھنے سے ایک نیا تجربہ حاصل ہواہے۔ یہ سیاح کافی خوش نظر آئے۔
شردھا قتل کیس: آفتاب کو 14دن کی عدالتی حراست، اسپتال سے کورٹ میں ہوئی پیشیپاکستان کو ادا کرنا ہوگا 1 ارب ڈالر کا قرض، اس 'جگاڑ' کے ذریعے دے گا پیسہیخ بستہ آویزاں دیکھنے کے لئے مقامی نوجوان بھی شوقیہ طور پر دیکھنے کے لئے آتے ہیں ان جگہوں پر نوجوان خوب فوٹوگرافی کرتے ہیں اور پھر اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کرکے دوسرے لوگوں کو متوجہ کرتے ہیں۔ کچھ نوجوانوں نے بتایا کہ وہ ان خوبصورت تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کرتے ہیں اور ان مقامات کی تشہیر بھی کرتے ہیں۔
کشمیر میں شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ بجلی سپلائی کی عدم فراہمی سے بھی لوگ پریشان ہوتے ہیں۔ وہی کشمیر میں پانی کا جم جانا بھی ایک پہلو ہے کشمیر کی تصویر کا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔