ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بارہمولہ میں آپریشن کے دوران البدر کے دو دہشت گردوں نے خود سپردگی کی

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: 'مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سوپور کے تجر علاقے میں فوج اور پولیس نے ایک آپریشن کے دوران البدر سے وابستہ دو دہشت گردوں، جو حال ہی میں بھرتی ہوئے تھے، کو گھیرے میں لے لیا'۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2020 04:47 PM IST
  • Share this:
بارہمولہ میں آپریشن کے دوران البدر کے دو دہشت گردوں نے خود سپردگی کی
بارہمولہ میں آپریشن کے دوران البدر کے دو دہشت گردوں نے خود سپردگی کی

 سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں جمعرات کو ایک دہشت گرد مخالف آپریشن کے دوران البدر نامی مبینہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ دو مقامی دہشت گردوں نے خود سپردگی اختیار کی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اورغیر معمولی واقعہ مانا جا رہا ہے کیونکہ دہشت گرد عام طور پر اہل خانہ اور فورسز کی طرف سے خود سپردگی کرنے کی اپیلوں کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا: 'مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سوپور کے تجر علاقے میں فوج اور پولیس نے ایک آپریشن کے دوران البدر سے وابستہ دو دہشت گردوں، جو حال ہی میں بھرتی ہوئے تھے، کو گھیرے میں لے لیا'۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو سرینڈر کرنے پر راضی کرنے کے لئے ان کے اہل خانہ کو جائے موقع پر لایا گیا اور بالآخر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے سرینڈر کر دیا۔


کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے دہشت گردوں کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشت گردوں کو اب قومی دھارے میں واپس آکر نارمل زندگی بسر کرنی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے چھپنے کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے سوپور کے تجر علاقے کو جمعرات کی صبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 22, 2020 04:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading