ویشنو دیوی کے بیس کیمپ کٹرا میں ہفتہ 26 نومبر سے منعقد ہونے والی دو روزہ قومی ای گڈ گورننس کانفرنس کے لیے جموں و کشمیر مہمان نوازی کی ایک مثال قائم کرے گا۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرونی ریاستوں سے مندوبین کی آمد شروع ہو گئی ہے۔
مہمانوں کا شاندار استقبال جموں سے کٹڑا تک کیا جارہا ہے۔ اس کے لیے کئی مقامات پر خصوصی استقبالیہ دروازے بھی بنائے گئے ہیں۔ جموں کشمیر میں پہلی مرتبہ ہونے جارہے ای گڈ گورننس کانفرنس کا انعقاد ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹڑا میں ہونے جارہا ہے۔ ہفتہ کو مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر پرساد کانفرنس کا افتتاح 11 بجے کریں گے۔ اس موقع پر ایل جی منوج سنہا کے علاوہ ریاستی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار بھی موجود رہیں گے۔ کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے کئی مندوبین جمعہ کو ہی جموں پہنچ گئے ہیں۔
ان کا شاندار استقبال ریاستی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ انہیں ڈوگری اور کشمیری کھانوں کے علاوہ ریاست کی لوک وراثت اور ثقافت سے روشناس کروایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر حکومت مرکزی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنیک و انتظامی بہتری محکمہ کے تعاون سے 25واں قومی ای گڈ گورننس کانفرنس کٹڑا میں 26 اور 27 نومبر کو منعقد کررہی ہے۔
ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر بھی 27 نومبر کو کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ ایسے میں ریاست کے سرکاری انتظامیہ کے عہدیداروں نے کانفرنس کی کامیابی کے لیے زبردست تیاریاں کی ہیں۔
اس درمیان، جمعہ کو کٹرا میں، مرکزی انتظامی اصلاحات کے محکمہ کے سکریٹری وی سرینواس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 26 نومبر کو یوم دستور بھی ہے۔ ایسے میں گڈ گورننس کانفرنس کے دوران آئین کی تمہید بھی پڑھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 1600 مندوبین شرکت کریں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔