ارتھ سائنس کے مشہور سائنسداں پروفسر شکیل احمد رومشو WIHG گورننگ باڈی کے ممبر نامزد

ان کی تحقیقی شراکت کے اعتراف میں انہیں ایک درجن سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا ہے اور وہ انڈین اکیڈمی آف سائنسز، انڈین سوسائٹی آف ریموٹ سینسنگ، اور انڈین سوسائٹی آف جیومیٹکس کے فیلو کے طور پر بھی منتخب ہوئے ہیں۔

  • Share this:
ارتھ سائنس کے مشہور سائنسدان اور اسلامک یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے وائس چانسلر شکیل احمد رومشو Shakeel Ahmed Romsho کو واڈیا گورننگ باڈی انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین (Wadia Institute of Himalayan Geology) دہرادون انڈیا کا ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ پروفیسر شکیل احمد رومشو نے مغربی ہمالیہ کی جغرافیائی توجہ کے ساتھ کئی قومی اور بین الاقوامی تحقیقی منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے ہیں اور 200 سے زیادہ تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں۔ ان کی تحقیقی شراکت کے اعتراف میں انہیں ایک درجن سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا ہے اور وہ انڈین اکیڈمی آف سائنسز، انڈین سوسائٹی آف ریموٹ سینسنگ، اور انڈین سوسائٹی آف جیومیٹکس کے فیلو کے طور پر بھی منتخب ہوئے ہیں۔

پروفیسر رومشو مقامی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر ماحولیات، پانی، موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے متعلق پالیسی سازی کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس کے ممبر ہیں۔ انہیں آج اس ملک کے بڑے ادارے کا بھی ممبر منتخب کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی دہرادون سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کا ایک خود مختار تحقیقی ادارہ ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کو بین الاقوامی شہرت کی ایک قومی تجربہ گاہ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جس میں جدید ترین لیبارٹریز اور ملک میں زمینی علوم میں اعلیٰ درجے کی تحقیق کے لیے دیگر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات موجود ہیں۔ ڈاکٹر شکیل احمد رومشو اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں۔

انہوں نے اگست دوہزار اکیس میں وی سی کا عہدہ سنبھالا تھا اور تب سے یونیورسٹی میں مرکزی حکومت کی جانب سے نئی تعلیمی پالسیی کو عمل میں لانے میں انہوں کافی محنت کی۔ ادھر وی سی کے میڈیا اڈوائزر ڈاکٹر مونیسا قادری نے نیوز ایٹین کو بتایا کہ پروفسر شکیل احمد روشو کی قیادت میں اسلامک یونیورسٹی کا ہر شعبہ آگے بڑھ رہا ہے اور حالیہ دنوں وی سی کی کاوشوں کی وجہ سے یونوریسٹی کی فوڈ ٹیسٹینگ لیبارٹری ملک کے باوقار ادروں میں شامل ہوگئی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published: