உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر میں ہلی زمین، محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے، جانئے کتنی رہی شدت

    افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ حکام نے بتایا کہ دونوں جھٹکے صبح ساڑھے چار گھنٹے کے وقفے میں آئے اور ان کی شدت بالترتیب 2.9 اور 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق جموں کے ڈوڈا، کشتواڑ، کٹرا (ریاسی) اور ادھم پور اضلاع میں منگل سے کم شدت کے کل 13 زلزلے آچکے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں سنیچر کو زلزلے کے دو ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ حکام نے بتایا کہ دونوں جھٹکے صبح ساڑھے چار گھنٹے کے وقفے میں آئے اور ان کی شدت بالترتیب 2.9 اور 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق جموں کے ڈوڈا، کشتواڑ، کٹرا (ریاسی) اور ادھم پور اضلاع میں منگل سے  کم شدت کے کل 13 زلزلے آچکے ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

      حکام کے مطابق صبح 4.32 بجے آنے والے پہلے زلزلے کا مرکز بھدرواہ شہر سے 26 کلومیٹر جنوب مغرب میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرا زلزلہ صبح 9.06 بجے آیا، جس کا مرکز ڈوڈا سے پانچ کلومیٹر جنوب مشرق میں پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

      اس سے قبل جمعہ کو جموں و کشمیر کے کٹرا سے 62 کلومیٹر دور صبح تقریباً 3 بجکر 28 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔ گزشتہ چار دنوں میں جموں و کشمیر میں یہ آٹھویں بار ہے جب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

      کیا یہ ہوگی پاکستان کے خلاف Playing XI ٹیم؟ BCCI نے شیئر کی نے 11کھلاڑیوں کی تصویریں



      پہلا زلزلہ منگل کی صبح 2 بجکر 20 منٹ پر جموں و کشمیر کے کٹرا کے مشرق میں آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔ پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 تھی۔ اس کے علاوہ 2.6 شدت کا دوسرا زلزلہ جموں کے علاقے ڈوڈا سے 9.5 کلومیٹر شمال مشرق میں صبح 3.21 بجے آیا۔ 2.8 شدت کا تیسرا زلزلہ منگل کی صبح 3.44 بجے جموں خطے کے ادھم پور سے 29 کلومیٹر مشرق میں آیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: