اپنا ضلع منتخب کریں۔

    لیہہ لداخ میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ماپی گئی

    Earthquake in Ladakh: لداخ کے لیہہ علاقے میں آج صبح 10:52 پر زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اس کی جانکاری دی ہے۔ تاہم اس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ladakh | Jammu and Kashmir
    • Share this:
      مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں پیر کو زلزلے  Earthquake in Ladakh کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 بتائی گئی ہے۔ لداخ کے لیہہ علاقے میں آج صبح 10:52 پر زلزلہ آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے اس کی جانکاری دی ہے۔ تاہم اس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

      زلزلے کیوں آتے ہیں؟
      واضح رہے کہ زلزلوں کے آنے کی سب سے بڑی وجہ زمین کے اندر پلیٹوں کا ٹکرانا ہے۔ زمین کے اندر سات پلیٹیں ہیں جو مسلسل گردش کرتی رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹیں کسی مقام پر آپس میں ٹکرا جاتی ہیں تو وہاں ایک فالٹ لائن زون بن جاتا ہے اور سطح کے کونے مڑ جاتے ہیں۔ سطح کے کونے مڑنے کی وجہ سے وہاں دباؤ بڑھتا ہے اور پلیٹیں ٹوٹنے لگتی ہیں۔ ان پلیٹوں کے ٹوٹنے سے اندر کی توانائی باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرتی ہے جس کی وجہ سے زمین ہل جاتی ہے اور ہم اسے زلزلہ سمجھتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں : ہندوستان کی جمعیت علماء نے لگایا ترکی کی زلزلہ متاثرین کے درد پر مرہم 

      اتراکھنڈ میں بھی زلزلہ مچا سکتا ہے ترکی جیسی تباہی! سائنداں نے کیا خبردار


      اس سے پہلے بدھ کی صبح گجرات کے کچھ ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔ سیسمولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آر) نے یہ اطلاع دی تھی۔ گاندھی نگر میں واقع آئی ایس آر کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے علی الصبح 3.42 بجے محسوس کیے گئے اور زلزلے کا مرکز کچ ضلع کے بھچاؤ شہر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور شمال-شمال-مشرق میں 24.6 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ حالانکہ یہاں بھی حکام کے مطابق کہ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی خبر نہیں آئی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: