உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Earthquake in Valley:جموں-کشمیر میں پھر دہل گئی زمین،اندرون 21گھنٹے چھ مرتبہ آیا زلزلہ

    Earthquake News :کشمیر میں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں سے خوف!

    Earthquake News :کشمیر میں مسلسل زلزلے کے جھٹکوں سے خوف!

    Earthquake in Valley : نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا پیر دیر رات 2.20 بجے 3.9 شدت سے آیا۔ اس کا مرکز ڈوڈا ضلع میں تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Jammu and Kashmir | New Delhi | Punjab | Ladakh
    • Share this:
      Earthquake in Valley :جموں-کشمیر میں 21 گھنٹوں کے اندر چھ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے دو جھٹکوں کا مرکز اودھم پور، تین کا ڈوڈا ضلع اور زلزلے کے ایک جھٹکے کا مرکز کشتواڑ ضلع میں تھا۔ ری ایکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.6 سے 3.9 بتائی گہے ہے، جس سے کسی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

      نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا پیر دیر رات 2.20 بجے 3.9 شدت سے آیا۔ اس کا مرکز ڈوڈا ضلع میں تھا۔ اس کے بعد ڈوڈا میں ہی صبح 3:21 منٹ پر 2.6 کی شدت کا جھٹکا لگا۔ صبح 3.44 منٹ پر 2.8 جب کہ صبح 8.03 بجے 2.9 کی شدت سے زلزلہ آیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Kashmir News: پٹن کے رہنے والے 5th Standard کے طالب علم کی ٹیچر نے کی بے رحمی سے پٹائی

      یہ بھی پڑھیں:
      جموں وکشمیر: سابق CM مفتی محمد سعید کی بیٹی کے خلاف عدالت نے جاری کیا وارنٹ

      ان دونوں جھٹکوں کا مرکز اودھم پور ضلع میں تھا۔ وہیں، منگل دوپہر 2:17 منٹ پر 3.1 کی شدت سے زلزلہ آیا، جس کا مرکز کشتواڑ ضلع مین تھا۔ دیر رات 11:23 بجے 3.9 شدت سے ایک اور جھٹکا لگا، جس کا مرکز ڈوڈا ضلع میں زمین سے پانچ کلومیٹر نیچے تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: