اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر میں 3.6 شدت کا زلزلہ، سال 2023 کے پہلے 10 دنوں میں تیسرا زلزلہ!

    Youtube Video

    اس سے پہلے جمعرات کو افغانستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا اور جموں-کشمیر اور دہلی-این سی آر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس سے پہلے 1 جنوری کی صبح تقریباً 1 بجکر 19 منٹ پر دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں 3.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
      اتوار کی رات جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں زلزلہ آیا۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 تھی۔ زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ اتوار 8 جنوری کی رات تقریباً 11.15 بجے آیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (National Center for Seismology) برصغیر پاک و ہند میں زلزلوں سے متعلق نگرانی کرتا ہے۔ اس نے زلزلہ کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر کی ہیں۔

      اس سے پہلے جمعرات کو افغانستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا اور جموں-کشمیر اور دہلی-این سی آر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس سے پہلے 1 جنوری کی صبح تقریباً 1 بجکر 19 منٹ پر دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں 3.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔



      یہ بھی پڑھیں:

      کشمیر میں اتوار کی رات آنے والا تازہ ترین زلزلہ 2023 کے پہلے 10 دنوں میں تیسرا زلزلہ ہے۔ اس سے پہلے بھی نئے سال کے استقبال میں خوشیاں منا رہے دہلی اور آس پاس کے لوگوں کی خوشیاں اس وقت خوف میں بدل گئیں جب رات کو زلزلے کے باعث زمیں تھرا اُٹھی تھی۔ نئے سال کے پہلے ہی دن اتوار دیر رات دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

      اس وقت نیشنل سینٹر فار سسمالوجی نے زلزلے سے کسی جان و مال کے نقصان کی جانکاری نہیں تھی۔ زلزلے کی شدت 3.8 درج کی گئی تھی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: