உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑی خبر: تیز جھٹکوں سے دہل سے اٹھا جموں و کشمیر، 5.1 رہی زلزلہ کی شدت

    بڑی خبر: تیز جھٹکوں سے دہل اٹھا جموں و کشمیر، 5.1 رہی شدت

    بڑی خبر: تیز جھٹکوں سے دہل اٹھا جموں و کشمیر، 5.1 رہی شدت

    Earthquake in Jammu Kashmir: شام 7 بجکر 32 منٹ پر کشمیر کے ڈوڈا، کشتواڑہ اور رامبن میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں پیر کی شام 5.1 کی شدت (Earthquake) کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیسمولوجی کے مطابق، پیر کی شام 7 بج کر 32 منٹ پر کشمیر کے ڈوڈا، کشتواڑ اور رامبن میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنی تیز تھے کہ لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کٹرا سے شمال - مشرق میں 63 کلو میٹر کی دوری پر 5 کلو میٹر کی گہرائی پر تھا۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکوں میں کسی طرح سے جان مال کے کے نقصان کی بھی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

      وہیں ضلع ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈا نے سبھی تحصیلداروں اور ایس ایچ او کے متعلقہ علاقوں میں ہوئے نقصان کی فوری اطلاع دینے کے احکامات دیئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے پریشان نہ ہونے اور سیکورٹی ضوابط پر عمل کرتے رہنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، اس کے پہلے 4 جنوری کو باندی پورہ میں 3.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ وہیں گزشتہ کچھ ماہ میں جموں وکشمیر میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں 4 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

      دو دن پہلے ہماچل پردیش میں بھی آیا تھا زلزلہ

      اس سے قبل ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع میں ہفتہ کو 4.2 زلزلہ کا جھٹکا آیا۔ شملہ موسمیاتی مرکز کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ کے مطابق، رات 8.21 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کا مرکز کانگڑا کے کریری کے شمال مشرق میں 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آس پاس کے علاقوں میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: