ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر میں 5.8 کی شدت کے زلزلہ کے جھٹکے، تین دن میں تیسری بار آیا زلزلہ

مرکز کے زیر انتظام خطے میں تین دن میں یہ تیسری بار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر میں 5.8 کی شدت کے زلزلہ کے جھٹکے، تین دن میں تیسری بار آیا زلزلہ
علامتی تصویر

سری نگر۔ جموں وکشمیر میں منگل کی صبح درمیانی شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ کی شدت کا اندازہ 5.8 لگایا گیا ہے۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔ مرکز کے زیر انتظام خطے میں تین دن میں یہ تیسری بار زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے فی الحال کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حکام کے مطابق، زلزلہ صبح سات بجے آیا اور اس کا مرکز تاجکستان تھا۔ سری نگر، کشتواڑ اور ڈوڈا اضلاع سمیت وادی کشمیر کے زیادہ تر حصوں میں تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کے علاوہ جموں میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔


قومی دار الحکومت دہلی بھی پچھلے دو مہینوں میں گیارہ بار ہچکولے کھا چکی ہے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ ان میں سے کسی بھی زلزلہ کی وجہ سے جان ومال کا نقصان نہیں ہوا۔ ماہرین کی نظر میں یہ چھوٹے چھوٹے جھٹکے کسی بڑے زلزلہ کا اشارہ ہو سکتے ہیں۔





ملک کی راجدھانی بھی مسلسل زلزلے کے جھٹکے محسوس کر رہی ہے۔ پچھلے دو مہینوں میں گیارہ بار کم شدت کے زلزلے آ چکے ہیں۔ زلزلہ کا مرکز بھی دہلی یا این سی آر کے علاقوں میں رہا۔ کئی ماہرین دہلی۔ این سی آر میں بڑا زلزلہ آنے کا انتباہ دے چکے ہیں۔ دہلی۔ این سی آر کا علاقہ زلزلہ کے لحاظ سے حساس زون IV میں آتا ہے۔ سائنسداں یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ چھوٹے چھوٹے زلزلہ کے جھٹکے ایک دن کسی بڑے زلزلہ کی وجہ بن سکتے ہیں۔
First published: Jun 16, 2020 10:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading