உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی اعلی سطحی ٹیم نے EROs اور AEROs کے ساتھ کی بات چیت

    J&K News: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی اعلی سطحی ٹیم نے EROs اور AEROs کے ساتھ کی بات چیت

    J&K News: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی اعلی سطحی ٹیم نے EROs اور AEROs کے ساتھ کی بات چیت

    Jammu and Kashmir : الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم ضلع انتخابی افسران (DEOs)، الیکٹورل رجسٹریشن افسران (EROs) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران (AEROs) کے ساتھ بات چیت اور تربیت کے لیے پانچ روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    جموں : الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم ضلع انتخابی افسران (DEOs)، الیکٹورل رجسٹریشن افسران (EROs) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران (AEROs) کے ساتھ بات چیت اور تربیت کے لیے پانچ روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچی ہے۔ آج ٹیم کے ارکان نے جموں ڈویژن کے کئی اضلاع کے ای آر اوز  کو ٹریننگ دی۔ دریں اثنا، چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) کل 27 جولائی کو یونین ٹیریٹری (UT) کے تمام 20 ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ انتخابات سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے کیس میں فاروق عبداللہ کے خلاف داخل کی چارج شیٹ


    الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی سمری نظرثانی کا حکم دیا تھا، جب حد بندی کمیشن نے اپنا کام مکمل کیا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 90 اسمبلی حلقوں کو حتمی شکل دینے والی رپورٹ پیش کی۔ تمام 20 اضلاع کی طرف سے ڈرافٹ پولنگ اسٹیشنوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اسٹیشنوں کی حتمی فہرست جلد جاری ہونے کی امید ہے۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم جموں پہنچی  اور ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ بات چیت کی، جنہیں ڈسٹرکٹ الیکٹورل افسران (DEOs) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ٹیم کے ارکان جموں کے کچھ اضلاع کے EROs اور AEROs کو تربیت دینے میں مصروف رہے۔ جو کل بھی جاری رہے گا۔ دریں اثنا جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) ہردیش کمار نے بھی ان ای آر اوز اور اے ای آر اوز سے بات چیت کی۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ رائے شماری سے متعلق تمام پہلوؤں کی مکمل تربیت حاصل کریں۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیری شخص نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر بنایا ورلڈ ریکارڈ


    ای سی آئی ٹیموں نے کنونشن سنٹر جموں میں کشتواڑ، ڈوڈہ اور رامبن اضلاع سے پہلے بیچ میں آٹھ EROs اور 42 AEROs کے ساتھ بات چیت کی جبکہ دوسرے بیچ میں، انہوں نے کٹھوعہ، سانبہ اور پونچھ اضلاع سے 12 EROs اور 29 AEROs کے ساتھ بات چیت کی۔ آج ای سی آئی کے اراکین کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں نئی ​​درخواستیں متعارف کرائی گئی ہیں اور کچھ نئی ترامیم کی گئی ہیں اور وہ انتخابی فہرستوں پر فیلڈ اسٹاف کے ذہنوں سے تمام شکوک و شبہات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سمری پر نظرثانی اور UT کے حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کا جاری عمل 31 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ آج تربیتی سیشن میں شرکت کرنے والے EROs اور AEROs مطمئن نظر آئے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: