உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے کیس میں فاروق عبداللہ کے خلاف داخل کی چارج شیٹ

    J&K News: ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے کیس میں فاروق عبداللہ کے خلاف داخل کی چارج شیٹ ۔ فائل فوٹو ۔

    J&K News: ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے کیس میں فاروق عبداللہ کے خلاف داخل کی چارج شیٹ ۔ فائل فوٹو ۔

    Jammu and Kashmir : فاروق عبداللہ 2001 سے 2012 تک جے کے سی اے کے چیئرمین تھے اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور ای ڈی کی جانچ 2004 اور 2009 کے درمیان مبینہ مالی بدعنوانی کے بارے میں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
      سری نگر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کو نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے خلاف جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں یہاں کی ایک عدالت میں ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کشمیری شخص نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر بنایا ورلڈ ریکارڈ


      فاروق عبداللہ 2001 سے 2012 تک جے کے سی اے کے چیئرمین تھے اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور ای ڈی کی جانچ 2004 اور 2009 کے درمیان مبینہ مالی بدعنوانی کے بارے میں ہے۔ ای ڈی پہلے ہی 21 کروڑ روپے سے زیادہ کی املاک ضبط کرچکی ہے ۔ اس میں فاروق عبداللہ کی 11.86 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد بھی شامل ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سری نگر کے تاریخی لال چوک کے گھنٹہ گھر پر لہرایا ترنگا


      ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ اس کی اب تک کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ احسان احمد مرزا نے جے کے سی اے کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ مل کر 51.90 کروڑ روپے کے جے کے سی اے فنڈز کا غلط استعمال کیا تھا اور اپنے ذاتی اور کاروباری قرضوں کو نمٹانے کے لئے جرم کی رقم کا استعمال کیا تھا۔

      ای ڈی نے سری نگر کے رام منشی باغ پولیس اسٹیشن میں درج ایک کیس کی بنیاد پر جے کے سی اے کے اہلکاروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی جانچ شروع کی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: