منی لانڈرنگ کیس : محبوبہ مفتی کو ای ڈی نے بھیجا سمن ، 15 مارچ کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا
Money Laundering Case: ای ڈی نے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو سمن بھیج کر 15 مارچ کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 05, 2021 07:16 PM IST

منی لانڈرنگ کیس : محبوبہ مفتی کو ای ڈی نے بھیجا سمن ، 15 مارچ کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے منی لانڈرنگ معاملہ میں سمن بھیجا ہے ۔ ای ڈی نے انہیں پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ سمن میں انہیں 15 مارچ کو ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔ اس سے پہلے ای ڈی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کی 11.86 کروڑ کی جائیدا کو ضبط کرلیا تھا ۔
فاروق عبداللہ نے ای ڈی کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے ، جس میں ایجنسی نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملہ میں تقریبا 12 کروڑ روپے قیمت کی ان کی رہائشی اور کمرشیل املاک ضبط کی ہے ۔ فاروق عبداللہ ے ای ڈی کے حکم کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں بدھ کو چیلنج کیا ۔
Enforcement Directorate has summoned former Jammu and Kashmir CM & PDP leader Mehbooba Mufti in a money laundering case. She has been asked to appear before ED on March 15: ED official
(File pic) pic.twitter.com/rTwQoPwpRZ
— ANI (@ANI) March 5, 2021
ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ فاروق عبداللہ 2001 سے 2011 تک جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رہے اور اس دوران انہوں نے اپنے عہدہ کا غلط استعمال کیا اور تقرریاں کیں تاکہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے زریعہ انسپانسرڈ فنڈ میں ہیراپھیری کی جاسکے ۔