سری نگر: شہر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع یا رمضان کے آخری جمعہ کے موقع پر نماز جمعہ کی اجازت نہ دینے کے بعد، امکان ہے کہ انتظامیہ پرانے شہر میں واقع عیدگاہ میں عید الفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دے۔
ذرائع کے مطابق، پولیس شہر میں امن و امان کی صورتحال، خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر اگلے ماہ جی 20 کے مجوزہ اجلاس سے قبل، عید گاہ میں نماز پڑھنے نہ دے، ایسا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عتیق ۔ اشرف احمد کے قتل کا این ایچ آر سی نے لیا نوٹس، یوپی پولیس سے چار ہفتوں میں مانگی رپورٹجموں کشمیر: ریاست میں اگلے تین دن تک موسم خراب رہے گا، جموں میں 39 ڈگری تک پہنچا درجہ حرارتاس موقع پر ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ "سرینگر کئی مہینوں سے بہت پرامن رہا ہے، لیکن ہم کوئی موقع نہیں لیں گے۔"
بتا دیں کہ جموں و کشمیر وقف بورڈ کے صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر درکشن اندرابی اور دیگر سینئر افسران نے مہینے کے شروع میں عیدگاہ کا دورہ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ نماز کی تیاری کے لیے عید گاہ کی صفائی کی بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
تاہم، ایک حالیہ تقریب کے موقع پر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے کہا کہ یہ اعلان وقف بورڈ نے کیا تھا، لیکن ڈویژنل انتظامیہ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔
سنگھ نے کہا کہ "گزشتہ سال، اور اس سال اب تک، صورتحال پرامن رہی ہے۔ یہاں ہمیں حالات کے مطابق چیزوں کو متوازن کرنا ہوگا۔ حتمی فیصلہ ڈویژنل انتظامیہ کرے گی،‘‘
علاقے کے سیاست دانوں نے پرانے شہر میں واقع عیدگاہ کی جامع مسجد میں جمعہ کی نماز کی اجازت نہ دینے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔
اسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے ترجمان عدنان میر نے کہا کہ "عیدگاہ دہائیوں سے نماز کی جگہ ہے اور یہ بدقسمتی ہے کہ انتظامیہ اس سال وہاں نماز کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ یہ ناقابل قبول ہے۔"
اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے بھی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہ دینے پر انتظامیہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ انہیں اس لمحے کو دھیان میں رکھنا چاہئے اور عیدگاہ میں نماز پڑھنے میں چھوٹ دینی چاہئے کیونکہ یہاں امن ہے۔
چاند نظر آنے پر عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ کو منائی جائے گی۔ کشمیر میں عید کا سب سے بڑا اجتماع گذشتہ کئی سالوں سے عیدگاہ میں ہوتا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔