உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جموں و کشمیر میں انتخابات کروانے کا عمل شروع لیکن ریاستی درجہ کا کرنا ہوگا انتظار، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا بیان 

    J&K News: جموں و کشمیر میں انتخابات کروانے کا عمل شروع لیکن ریاستی درجہ کا کرنا ہوگا انتظار، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا بیان 

    J&K News: جموں و کشمیر میں انتخابات کروانے کا عمل شروع لیکن ریاستی درجہ کا کرنا ہوگا انتظار، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا بیان 

    Jammu and Kashmir : جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات جلد ہوں گے اور انتخابات کے بعد ہی صحیح وقت پر یہاں ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔

    • Share this:
    سری نگر : جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات جلد ہوں گے اور انتخابات کے بعد ہی صحیح وقت پر یہاں ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ سرینگر میں آج امرسنگھ کلب میں ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ریاستی درجہ بحال کرنے اور انتخابات کروانے کا وعدہ کیا ہے، جو ہر حال میں پورا ہوگا ۔ لیکن ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے انہوں نے ایک بار پھر صحیح وقت کی بات دہرائی۔ امر سنگھ کلب سرینگر میں آج ڈاکٹر کرن سنگھ نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا ۔ امر سنگھ کلب ڈاکٹر کرن سنگھ کے والد اور جموں و کشمیر کے آخری راجہ ہری سنگھ نے امرسنگھ کلب تعمیر کرایا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: حتمی ووٹر لسٹ 31 اکتوبر کو ہوگی جاری، حدبندی کے بعد الیکشن کمیشن کررہا ہے تیار


    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی تقریر سے قبل ڈاکٹر کرن سنگھ نے تقریر کی اور کشمیر میں کئی سالوں سے چل رہی سیاسی اتھل پتھل پر تبصرہ کیا۔ انھوں نے 2019 میں ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے اور دفعہ 370 کالعدم کرنے کو کشمیر کی سیاست کا ایک ڈرامہ قرار دیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے : امرناتھ یاترا کے دوسرے دن ہزاروں یاتریوں نے مقدس گپھا میں کۓ درشن


    انھوں نے کہا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ بی جے پی طرف سے جیسے دفعہ 370 کو عارضی قرار دیا گیا، ٹھیک اسی طرح کشمیر کے یو ٹی کو بھی عارضی تصور کرکے اس کا ریاستی درجہ بحال کیا جانا چاہئے۔

    ڈاکٹر کرن سنگھ نے جموں کشمیر کی وسیع ریاست کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست کے کچھ حصے ماضی میں بھی الگ کئے گئے، جو اب پاکستان اور چین کے قبضے میں ہیں۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے انتخابات جلد کروانے پر بھی زور دیا۔ اس تقریب میں جموں و کشمیر کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: