کشمیر میں سرما کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری، عوام پریشان، صنعتی یونٹ مالکان کا اضافی بجلی کی فراہمی کا مطالبہ
کشمیر میں سرما کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری، عوام پریشان، صنعتی یونٹ مالکان کا اضافی بجلی کی فراہمی کا مطالبہ
Jammu and Kashmir : موسم سرما کی آمد کے بعد لوگ بجلی کی نامناسب سپلائی سے کافی پریشان ہیں۔ جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ پورے کشمیر میں ماہانہ ٹیرف میں 8 سے 12 فی صدی اضافہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ نالاں ہیں۔
جموں و کشمیر: موسم سرما کی آمد کے بعد لوگ بجلی کی نامناسب سپلائی سے کافی پریشان ہیں۔ جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ پورے کشمیر میں ماہانہ ٹیرف میں 8 سے 12 فی صدی اضافہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ نالاں ہیں۔ کئی علاقوں سے لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ انہیں محکمہ کی جانب سے اضافی بجلی بل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ کشمیر بھر میں بجلی کی پریشان کن کٹوتیوں کی شکایات کے درمیان حکومت نے جموں و کشمیر کے صارفین کے لیے ماہانہ ٹیرف میں 8-12 فیصد اضافہ کیا ہے جب کہ لوگوں نے اس اقدام کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اس فیصلہ پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔
صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیر کے لئے تازہ کٹوتی کے شیڈول کے اعلان کے بعد میٹر والے علاقوں میں ساڑھے چار گھنٹے اور غیر میٹر والے علاقوں میں 8 گھنٹے بجلی کی کٹوتی کی جا رہی ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ اضافی بجلی بل ادا کرنے کے باوجود بھی انہیں غیر شیڈول بجلی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل میں اچانک اضافے کے پیچھے منطق کو سمجھنے میں وہ ناکام ہیں۔ جبکہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ ان کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے اور عوام بجلی کے دوگنے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
اننت ناگ کے سماجی کارکن و صحافی ایس طارق کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں لوگوں کو ہمیشہ سے بجلی کی نامناسب سپلائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سرکار ہر سال بجلی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا دعویٰ کرتی ہے۔ تاہم ہر سال موسم سرما میں یہ دعوے محض کھوکھلے ثابت ہوتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ گزشتہ دو یا تین ماہ میں کس طرح سے ان کا بجلی استعمال کرنے کا لوڈ کیسے بڑھ گیا اور ٹیرف میں اس حد تک اضافہ کیسے کیا گیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔