جموں و کشمیر : سرکاری ملازمین کو کسی بھی سرکار کی پالیسی کی تنقید سے گریز کرنے کی ہدایت

جموں و کشمیر : سرکاری ملازمین کو کسی بھی سرکار کی پالیسی کی تنقید سے گریز کرنے کی ہدایت

جموں و کشمیر : سرکاری ملازمین کو کسی بھی سرکار کی پالیسی کی تنقید سے گریز کرنے کی ہدایت

Jammu and Kashmir News: جموں وکشمیر سرکار نے یو ٹی کے ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ مرکزی سرکار، یو ٹی سرکار یا کسی دوسری ریاست کی سرکار کی پالیسیوں کی تنقید کرنے سے گریز کریں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
  • Share this:
    رمیش امباردار

    جموں : جموں وکشمیر سرکار نے یو ٹی کے ملازمین  کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ مرکزی سرکار، یو ٹی سرکار یا کسی دوسری ریاست کی سرکار کی پالیسیوں کی تنقید کرنے سے گریز کریں۔ حکم نامے کے مطابق ایسا کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ سرکار نے تمام انتظامی سکریٹریوں، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں جو سرکار کی طرف سے مقررہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جائیں۔

    جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کل جاری کئے گئے اس سرکلر کے مطابق کسی بھی سرکاری ملازم کو سوشل میڈیا کے ذریعہ سرکاری پالیسیوں کی تنقید کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ملازمین کویہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سرکاری پالیسیوں کے حوالے سے کسی بھی بحث میں شامل ہونے سے گریز کریں اور ریڈیو یا پریس کے ذریعہ بھی اس معاملے پر بحث کرنے یا کسی سرکاری پالیسی یا عمل کو تنقید کا نشانہ بنانے سے بھی اجتناب کریں۔

    واضح رہے جموں و کشمیر سرکار نے اس سے پہلے بھی ملازمین سے کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے کسی بھی سرکاری پالیسی یا کام کی تنقید کرنے سے بچیں۔ جموں و کشمیر میں ماضی میں ایسا دیکھا گیا ہے کہ کئی ملا زمین سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرکے سرکار کی پالسیوں اور اس کے کام کاج پر تنقیدکرنے کے مرتکب پائے گئے اور ایسے کئی ملازمین کے خلاف سرکار نے پہلے بھی تادیبی کاروائی عمل میں لائی ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: ریلوے 2024 کےآغازتک کشمیرکوبقیہ ہندوستان سےجوڑے گی، لداخ میں 500 ٹاورکی ہوگی تنصیبات


    یہ بھی پڑھئے: درخشاں اندرابی کا اعلان: جموں و کشمیر میں ہلال کمیٹی تشکیل دینے پر کیا جائے گا غور



    اب جبکہ سرکار نے ایک بار پھر سرکاری ملازمین کو ایسا نہ کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے تو ایسے میں آئندہ خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: