உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر کے سرنکوٹ سیکٹر انکاؤنٹر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کو کیا ڈھیر

    Youtube Video

    سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں کچھ مشتبہ افراد چھپے ہوئے ہیں۔ جب ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ خبر لکھے جانے تک دونوں جانب سے گولہ باری جاری تھی۔

    • Share this:
      سری نگر۔ جموں و کشمیر (Jammu & Kashmir) میں واقع پونچھ کے سورنکوٹ سیکٹر (Surankote sector of Poonch) میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف (CRPF) اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں کچھ مشتبہ افراد چھپے ہوئے ہیں۔ جب ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ خبر لکھے جانے تک دونوں جانب سے گولہ باری جاری تھی۔

      ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے کہا کہ پونچھ کے سورنکوٹ سیکٹر کے بہرام گالہ میں ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس کی کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ اس کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل اور چار میگزین برآمد ہوئے ہیں۔

      وضح ہو کہ جموں وکشمیر کے باہری علاقے میں پیرکو جموں وکشمیر کے مسلح پولیس اہلکاروں کو لے جارہی بس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ 12 دیگر زخمی ہیں۔ ایک پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

      سری نگر دہشت گردانہ حملے پر کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) وجے کمار نے کہا، ’آج شام کو ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد ہمارے 25 پولیس اہلکار ایک بس میں سری نگر سے جیون جا رہے تھے، راستے میں پنتھا چوک کے پاس شام 6:30 بجے دو تین دہشت گردوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس میں ہمارے 14 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

      انہوں نے مزید کہا، ’ہمارے لوگوں نے جوابی کارروائی کی، جس میں ایک دہشت گرد کو گولی لگی ہے، لیکن وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ دو جوان شہید ہوگئے اور 12 لوگ خطرے سے باہر ہیں، جن کا نزدیکی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ جیش محمد کے کشمیر ٹائیگر نے حملے کا دعویٰ کیا ہے، ہم جلد ہی اس گروپ کو مار گرائیں گے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: