ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: اونتی پورہ کے ترال میں تصادم، سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیئے دودہشت گرد

کشمیر واقع اونتی پورہ کے ترال علاقے کے نوبگ میں جمعہ کے روز سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ کشمیر زون پولیس نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ اس پورے آپریشن کی اطلاع دی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: اونتی پورہ کے ترال میں تصادم، سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیئے دودہشت گرد
جموں وکشمیر: اونتی پورہ کے ترال میں تصادم، سیکورٹی اہلکاروں نے ہلاک کردیئے دودہشت گرد

اونتی پورہ (جموں وکشمیر): مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) واقع اونتی پورہ کے ترال علاقے کے نوبگ میں جمعہ کو سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ خبر لکھے جانے تک ملی اطلاع کے مطابق، اب تک دو نامعلوم مشتبہ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ اس بابت ابھی مزید جانکاری کا انتظار ہے۔ حالانکہ آئی جی کشمیر نے کہا- ’ابھی آپریشن چل رہا ہے‘۔


نیوز 18 انڈیا کے نامہ نگار رفعت عبداللہ نے اطلاع دی کہ تصادم والی جگہ پر 3-2 دہشت گرد چھپے ہوسکتے ہیں۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہوتے ہی سی آر پی ایف، فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ رفعت نے بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہوتے ہی علاقے کو گھیر لیا اور گھیرا بندی بڑھا دی گئی ہے۔


شوپیاں تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک


اس سے پہلے جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں جمعرات کو تصادم کے حادثہ میں تین نامعلوم دہشت گرد مارے گئے۔ وہیں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بابا محلہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کی گھیرا بندی کی اور تلاشی مہم چلائی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گولہ باری کردی، جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور تصادم شروع ہوگیا۔ افسر نے بتایا کہ گولہ باری میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ افسر کے مطابق، سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت اور ان کی تنظیم کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 09, 2021 09:06 AM IST