ضلع بارہمولہ میں ملٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے بیچ انکاؤنٹر، لوگوں کو گھروں سے بحفاظت باہر نکالا گیا
ضلع بارہمولہ میں ملٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے بیچ انکاؤنٹر
یہ انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب پولیس ،انتیس آر آر اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پریدی پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا تھا تو اس دوران ملٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔
بارہمولہ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن کے یدی پورہ میں آج صبح ملٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے بیچ انکاؤنٹر شروع ہوا۔ بتایاجاتا ہے کہ ایک رہائشی مکان میں دو سے تین ملٹینٹ چھپے ہوئے ہیں ۔فائرنگ کے تبادلے میں آرمی کے ایک میجر کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ زخمی میجر کو سرینگر کے بادامی باغ کے بیانوے بیس اسپتال میں علاج ومعالجہ کے لئے داخل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ انکاؤنٹر اس وقت شروع ہوا جب پولیس ،انتیس آر آر اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پریدی پورہ علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کیا تھا تو اس دوران ملٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں آرمی کا ایک میجر زخمی ہو گیا۔ سیکورٹی فورسز نے یدی پورہ اور آس پاس کے تمام علاقوں کو محاصرےمیں رکھا ہے۔ آنے اور جانے والے تمام راستوں کو سیل کیاگیا۔ ادھر رہائشی مکانات سے مقامی لوگوں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔انہیں دوسری جگہوں پر منتقل کیا گیا۔ یدی پورہ پٹن میں بھاری تعداد میں فوج تعینات ہے۔
Jammu and Kashmir: An encounter is underway at Yedipora Pattan area of Baramulla. Police and security forces carrying out the operation. More details awaited. (Visuals deferred by unspecified time) https://t.co/MlubyQEUM5pic.twitter.com/Jw3GcTx8A8
کل شام کے وقت پٹن میں ہی زنگم کے مقام پر ایک ناکے کے دوران لشکرطیبہ کے تین او جی ڈبلیو گرفتار ہوئے۔ امکان ہے کہ تفتیش کے دوران انہوں نے اس جگہ پر ملٹینٹوں کا پتہ بتایا ہوگا۔ اسی بنا پر علی الصبح ہی یدی پورہ علاقے میں سرچ آپریشن انجام دیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں جو پریس ریلیز جاری کیا اس میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ یہ تینوں افراد پٹن میں مشکوک حالت میں گھوم رہے تھے اور جوں ہی سیکورٹی اہلکاروں کی نظریں ان پر پڑیں تو انہیں رکنے کے لیے کہا گیا اور یہ دیکھتے ہی تینوں افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کرکے انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔