ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر میں ملٹینٹوں پر ٹرپل حملہ، پلوامہ، کلگام اور اننت ناگ میں تصادم جاری، 4 ملٹینٹ ڈھیر

غور طلب ہے کہ پچھلے ایک ہفتہ میں ہندوستانی سلامتی دستوں نے 14 ملٹینٹوں کو مار گرایا ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر میں ملٹینٹوں پر ٹرپل حملہ، پلوامہ، کلگام اور اننت ناگ میں تصادم جاری، 4 ملٹینٹ ڈھیر
فائل فوٹو

سری نگر۔ جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir)  میں ہندوستانی سلامتی دستوں (Indian Army)  نے ہفتہ کو ملٹینٹوں پر ٹرپل حملہ کیا۔ ہندوستانی سلامتی دستوں نے پلوامہ، کلگام اور اننت ناگ میں ملٹینٹوں کو گھیر رکھا ہے اور تصادم جاری ہے۔ اننت ناگ اور کلگام میں دو۔ دو ملٹینٹوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ غور طلب ہے کہ پچھلے ایک ہفتہ میں ہندوستانی سلامتی دستوں نے 14 ملٹینٹوں کو مار گرایا ہے۔


اطلاعات کے مطابق، ہندوستانی سلامتی دستوں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پلوامہ کے گلاب باغ ترال، کلگام کے نیپورا اور اننت ناگ کے للن علاقے میں کچھ ملٹینٹ کسی بڑی سازش کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی سلامتی دستوں نے مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ٹیم تیار کی اور ایک ساتھ تینوں علاقوں کا گھیراو شروع کر دیا۔ علاقے میں جب سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو خود کو گھرتا دیکھ کر ملٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی۔


ابھی تک کی خبر کے مطابق، اننت ناگ اور کلگام میں دو۔ دو ملٹینٹ مارے جا چکے ہیں۔ جبکہ گلاب باغ ترال کے ایک گھر میں تین ملٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ دونوں طرف سے لگاتار فائرنگ کی جا رہی ہے۔ ادھر، دوسری طرف، جموں وکشمیر کے شوپیاں میں ایک ملٹینٹ کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پکڑا گیا ملٹینٹ حال میں دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا تھا۔


بتا دیں کہ حال ہی میں حکام نے بتایا تھا کہ جموں وکشمیر میں اس سال سلامتی دستے 101 ملٹینٹوں کو ڈھیر کر چکے ہیں اور جنوبی کشمیر میں 125 اور ملٹینٹوں کو مار گرانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جن میں پچیس غیر ملکی شامل ہیں۔
First published: Jun 13, 2020 07:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading