ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر کے اونتی پورہ میں تصادم، سلامتی دستوں نے ایک ملٹینٹ کو مار گرایا

اس سے پہلے شمالی کشمیر کے ہندواڑہ علاقے کے ایک گاوں میں ہوئے تصادم میں فوج کے ایک کرنل اور میجر سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ سلامتی دستوں نے دو ملٹینٹوں کو مار گرایا تھا۔

  • Share this:
کشمیر کے اونتی پورہ میں تصادم، سلامتی دستوں نے ایک ملٹینٹ کو مار گرایا
فائل فوٹو

 سری نگر۔ جموں اور کشمیر (jammu kashmir) میں تیسرے دن بھی فوج اور ملٹینٹوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ بدھ کو ریاست کے اونتی پورہ کے شرسالی کھرے ( Sharsali Khrew area of Awantipora) علاقے میں ملٹینٹوں اور سلامتی دستوں کے مابین تصادم جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، فوج نے تین ملٹینٹوں کو گھیر لیا ہے۔ کشمیر زون پولیس نے جانکاری دی کہ پولیس اور سلامتی دستے جائے حادثہ پر ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، اس تصادم میں ایک ملٹینٹ کو مار گرایا گیا ہے۔



اس سے پہلے شمالی کشمیر کے ہندواڑہ علاقے کے ایک گاوں میں ہوئے تصادم میں فوج کے ایک کرنل اور میجر سمیت پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔ سلامتی دستوں نے دو ملٹینٹوں کو مار گرایا تھا۔

وہیں، وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے پکھرپورہ علاقہ میں منگل کو ملٹینٹوں کی طرف سے کئے گئے گرینیڈ حملے میں ایک پولیس افسر، ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار اور چار عام شہریوں سمیت کم از کم آدھ درجن افراد زخمی ہوگئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا تھا کہ ضلع بڈگام کے پکھرپورہ میں ملٹینٹوں نے 181 بٹالین سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی کو نشانہ بناکر گرینیڈ داغا تھا۔
First published: May 06, 2020 09:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading