ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے شوپیان میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں 4 ملٹینٹ ڈھیر

بتا دیں کہ اتوار کو بھی شوپیان میں تصادم کے دوران سلامتی دستوں نے پانچ ملٹینٹوں کو مار گرایا تھا۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کے شوپیان میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں 4 ملٹینٹ ڈھیر
جموں وکشمیر کے شوپیان میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں 4 ملٹینٹ ڈھیر

 نئی دہلی۔ جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے شوپیان ضلع میں پیر کی صبح ہندوستانی سلامتی دستوں (Indian Security Force) اور ملٹینٹوں کے درمیان تصادم میں چار ملٹینٹوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ سلامتی دستوں نے ابھی پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ بتا دیں کہ اتوار کو بھی شوپیان میں تصادم کے دوران سلامتی دستوں نے پانچ ملٹینٹوں کو مار گرایا تھا۔



اطلاعات کے مطابق، ہندوستانی سلامتی دستوں کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ پنجورا علاقے میں کچھ ملٹینٹ چھپے ہوئے ہیں۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ہندوستانی سلامتی دستوں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر علاقے کو گھیر لیا۔ خود کو گھرتا دیکھ کر ملٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ کافی دیر تک چلی فائرنگ کے بعد چار ملٹینٹوں کو مار گرایا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اتوار کو بھی جنوبی کشمیر میں شوپیان کے ریبن علاقے میں پانچ ملٹینٹوں کے روپوش ہونے کی خبر ملی تھی۔ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی سلامتی دستوں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ ٹیم بنائی اور علاقے کی گھیرابندی کر دی۔ ہندوستانی جوانوں کی طرف سے چلائے گئے سرچ آپریشن کی خبر لگتے ہی علاقے میں چھپے ملٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔ حالانکہ کافی دیر تک چلی فائرنگ کے بعد دو کمانڈروں سمیت پانچ ملٹینٹ مارے گئے۔ آپریشن کے دوران کوئی نقصان نہیں ہوا۔
First published: Jun 08, 2020 08:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading