ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر

ضلع پلوامہ کے مارول علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ آج علی الصبح سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان یہ انکاونٹر اُس وقت شروع ہوا، جب سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر مارول گاؤں کا محاصرہ کیا۔

  • Share this:
کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر
کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے مارول علاقے میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ آج علی الصبح سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان یہ انکاونٹر اُس وقت شروع ہوا، جب سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر مارول گاؤں کا محاصرہ کیا۔ اس دوران گاؤں میں چھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسیز پرگرینیڈ داغا اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا، جن میں زخمی فوجی اہلکار کو علاج ومعالجہ کے لئے 92 BASE ARMY HOSPITAL سری نگر منتقل کیا گیا۔


زخمی فوجی جوان کی شناخت  50RR  سپاہی مہندر سنگھ گویل کے بطور ہوئی ہے۔ دوسری طرف سیکورٹی فورسیز کی جانب سے مارول میں محاصرہ مزید بڑھادیا گیا ہے۔ اس دوران پلوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے۔ ایک روز قبل پلوامہ کے پاری گام میں فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان ہوئی مختصر گولیوں کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔  آج مارول انکاونٹر مقام کے نزدیک  فورسیز نے مبینہ طور پرکچھ میڈیا نمائندوں کے ساتھ زیادتی بھی کی، جس کی پلوامہ ورکنگ جرنسلٹ ایسوسی ایشن نے مذمت کی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 15, 2020 03:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading