اونتی پورہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ کے بارگام علاقے میں اتوارکے روز ایک تصادم آرائی میں جیش محمد تنظیم کا ایک نیا بھرتی ملٹنٹ مارا گیا۔ ایک اعلیٰ پولیس کے مطابق جیش محمد ملٹنٹ نامی تنظیم سے وابستہ ایک ملیٹنٹ جس کی شناخت سمیر احمد تانترے ساکن بارگام اونتی پورہ کے طور پرکی گئی ہے، کو اس انکاونٹر میں ہلاک کیا گیا ہے۔
فورسیز نے شروع کیا سرچ آپریشناطلاعات کے مطابق، یہ آپریشن کل صبح چھے بجے کے قریب شروع ہوا تھا، جب فورسز نے علاقے میں محاصرہ اور سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ اس دوران علاقے میں موجود ملیٹنٹ نے فورسز پرفائرنگ کی تھی اور بھاگنے کی کوشش کی، لیکن فورسز نے پہلی ہی پورے علاقے کی گھیرا بندی کی تھی، جس کی وجہ سے ملیٹنٹ فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہوا اور اسے نزدیکی کھیت سے مارا گیا ہے۔
پولیس نے بڑی کامیابی قراردیاپولیس کے مطابق، اس نے اس سال 2 نومبر کو جیش محمد تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ سی زمرہ کے تحت تھا۔ اس آپریشن میں پولیس، سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کا اسپیشل آپریشن گروپ حصہ لے رہے تھے۔ پولیس نے اس ملیٹنٹ کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے کئی روز سے جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں فورسز نے اپنی کاروائیوں کو تیزکیا ہے اور اس سلسلے میں کئی علاقوں میں سرچ آپریش چلائے جارہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔