உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: اننت ناگ کے مرہامہ میں سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان انکاونٹر کے بعد چھائی خاموشی، سیکورٹی فورسز نے آپریشن کو بنایا وسیع

    J&K News: اننت ناگ کے مرہامہ میں سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان انکاونٹر کے بعد چھائی خاموشی، سیکورٹی فورسز نے آپریشن کو بنایا وسیع

    J&K News: اننت ناگ کے مرہامہ میں سیکورٹی فورسیز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان انکاونٹر کے بعد چھائی خاموشی، سیکورٹی فورسز نے آپریشن کو بنایا وسیع

    Jammu and Kashmir : ابتدائی فائرنگ کے بعد اگرچہ علاقے میں خاموشی چھا گئی اور لوگ گھروں کے اندر سمٹ گئے ۔ تاہم ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کیلئے تلاشی کاروائی جاری ہے۔ جبکہ پورے علاقے کا محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ملی ٹینٹوں کے خلاف پولیس اور سیکورٹی افواج کے آپریشن جاری ہیں۔ منگل کی شام سیکورٹی فورسیز کے ساتھ اننت ناگ کے مرہامہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کا ایک اور تصادم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مرہامہ علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کے بعد جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 3 راشٹریہ رائفلز نے علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران علاقے میں پناہ لئے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے بعد انکاونٹر شروع ہوا۔

     

    یہ بھی پڑھئے : محبوبہ مفتی نے لال قلعہ اور تاج محل کو مندر میں تبدیل کرنے کا بی جے پی کو دیا چیلنج


    اس دوران دونوں اطراف سے گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ تاہم بعد میں یہ تبادلہ رک گیا اور علاقے میں خاموشی چھا گئی۔ ملی ٹینٹوں کا دوبارہ سراغ لگانے کی غرض سے جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے آپریشن کو وسیع کیا اور علاقے کے سبھی داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔ جبکہ عام لوگوں کی نقل و حمل کو بھی محدود کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود تھے ، جنہوں نے ابتدا میں ہی سیکورٹی فورسیز پر فائرنگ کی اور گولیوں کی آواز سے پورے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول طاری ہو گیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: یاسین ملک نے اپنے اوپر لگے الزامات کو صحیح مانا، 19 مئی کو سزا پر سماعت


    ابتدائی فائرنگ کے بعد اگرچہ علاقے میں خاموشی چھا گئی اور لوگ گھروں کے اندر سمٹ گئے ۔ تاہم ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کیلئے تلاشی کاروائی جاری ہے۔ جبکہ پورے علاقے کا محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کا ملیٹینسی مخالف دوسرا آپریشن ہے۔

    اس سے قبل جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز نے اننت ناگ کے کریری ڈورو علاقے میں انکاونٹر کے دوران لشکر طیبہ کے دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا تھا۔ جبکہ اس انکاونٹر کے دوران فوج کے 4 جوان بھی زخمی ہو گئے تھے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: