உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان ہوا انکاؤنٹر 

    فائل فوٹو ۔

    فائل فوٹو ۔

    فورسس کے جھڈپ میں ہلاک ہوا ملی ٹنٹ سرینگر میں عام شہری کی ہلاکت میں ملوث :پولیس

    • Share this:

    1. ضلع پلوامہ کے وہی بُگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان ہوے انکاونٹر میں ابھی تک ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق سرینگر حملے میں ملوث ملی ٹنٹ سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں ہلاک ہوا ہے ۔ یہ انکاونٹر آج شام وہی بُگ پلوامہ میں اُسوقت شروع ہواجب سیکورٹی فورسس کو علاقے میں ملی ٹنٹوں کی مصدقہ اطلاع ملنا پر فوج اور پولیس کے


    اعلاوہ سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر محاصرہ کیا ۔ جس دوران ایک رہائشی مکان میں چھپے ملی ٹنٹوں نے محاصرہ توڑنے کی کوشش کی ۔ گولیوں کے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ
    ہلاک ہوا ہے ۔ آیی جی پی کشمیر نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ حال ہی میں سرینگر میں ہوئی،  ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹنٹ اس انکاونٹر میں ابھی تک مارا گیا ہے ۔ جبکہ ذرائع سے
    معلوم ہوا ہے کہ ابھی بھی فورسس کے محاصرے میں ایک سے دو ملی ٹنٹ پھسے ہوئے ہیں ۔
    فورسز نے پورے علاقے میں محاصرہ بڈھادیا ہے اور اس علاقے میں مقیم عام لوگوں کو محفوظ نکالا گیا ہے .۔ پولیس کے مطابق ہلاک شُدہ ملی ٹنٹ کی شناخت سرینگر کے رہنے والے شاہد بشیر کے بطور ہویی ہے ۔ جوکہ سرینگر میں مارے گیے ۔ پی ڈی ڈی ملازم محمد شفیع ڈار کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔ ہلاک شُدہ ملی ٹنٹ کے قبضے
    سے ایک اے کے 47رایفل
    اور کُچھ گولہ بارود برآمد ہوا ہے ۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: