اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں وکشمیر: بارہمولہ میں تصادم، انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد ہلاک، دو فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی، سراغ رساں کتا بھی ہلاک

    جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ پٹن کے وانی گام بالا انکاؤنٹر ہوا ہے۔ انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ہے جبکہ دو فوجی جوان اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

    • Share this:
    بارہمولہ: ضلع بارہمولہ پٹن کے وانی گام بالا انکاؤنٹر ختم ہوگیا ہے۔ اس انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد ہلاک کیا گیا۔ آرمی کے دو اورجموں وکشمیر پولیس کا ایک جوان بھی زخمی ہوگیا ہے۔ آرمی کا ایک سراغ رساں کتا بھی ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ یہ انکاؤنٹر آج علی الصبح اس وقت شروع ہوا، جب یہاں سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی۔ اس کے فوراً بعد اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔

    سیکورٹی فورسز نے جب اس مکان کی نشاندہی کی، جس کے اندر دہشت گرد چھپا ہوا تھا۔ جوں ہی سیکورٹی فورسز اس مکان کے نزدیک گئے تو دہشت گرد نے فائرنگ کردی۔ اس طرح یہاں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا۔ اس دوران وانی گام بالا کے تمام راستوں کو سیل کیا گیا اور پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا۔

    شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کئی مہینوں کے بعد انکاؤنٹر ہوا۔ وہی پٹن کے گوشہ بگ میں سرپنچ کو دہشت گردوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا، جس سے سیکورٹی فورسز کو چلینج کا سامنا رہا ہے۔ آج کے انکاؤنٹر میں دہشت گرد کی ہلاکت سے ٹارگٹ کلنگس پر کچھ حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بھٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج جوں ہی دہشت گرد کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوراً اس علاقے کا محاصرہ کیا اور اس دہشت گرد کو ہلاک کیا۔ اس دوران مقامی لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: