உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: بارہمولہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر، ایک دہشت گرد ہلاک

    J&K News: بارہمولہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر،ایک دہشت گرد ہلاک، دو جوان زخمی۔ (ANI Photo)

    J&K News: بارہمولہ میں سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر،ایک دہشت گرد ہلاک، دو جوان زخمی۔ (ANI Photo)

    Baramula Encounter : جموں و کشمیرکے بارہمولہ ضلع کے وانی گام بالا علاقہ میں ہفتہ کی صبح سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ شروع ہوگئی ۔ ریاستی پولیس ، سی آر پی ایف اور ہندوستانی فوج کے جوان مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Baramula (Baramulla) | Baramula | Jammu and Kashmir
    • Share this:
      سری نگر : جموں و کشمیرکے بارہمولہ ضلع کے وانی گام بالا علاقہ میں ہفتہ کی صبح سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان مڈبھیڑ شروع ہوگئی ۔ ریاستی پولیس ، سی آر پی ایف اور ہندوستانی فوج کے جوان مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔ علاقہ کی گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ہفتہ کی صبح دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان مڈبھیڑ شروع ہوگئی ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسیز نے ضلع کے کریری علاقہ کے وانی گام بالا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد گھیرا بندی کرکے تلاشی مہم شروع کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ذریعہ سیکورٹی فورسیز پر گولہ باری کئے جانے کے بعد تلاشمی مہم ، مڈبھیڑ میں تبدیلی ہوگئی ۔ سیکورٹی فورسیز نے جوابی کارروائی کی ، جس میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا ہے ۔ علاقہ میں تلاشی مہم جاری ہے ۔


      بتادیں کہ اس سے پہلے گزشتہ بدھ کو بھی جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کی دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ ہوئی تھی ۔ جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع کے یاری پورہ میں سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کو گھیر لیا تھا ۔ جانکاری کے مطابق یاری پورہ کے برئی ہارڈ کاٹھ پورہ علاقہ میں 27 جولائی کی صبح سیکورٹی فورسیز کے جوان گشت پر نکلے تھے ۔ اسی دوران انہیں علاقہ میں دو سے تین دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ سیکورٹی فورسیز نے علاقہ کی گھیرابندی کی، جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی ۔ سیکورٹی فورسیز نے انہیں جواب دینا شروع کیا اور اس طرح انکاونٹر ہوا ۔ اس انکاونٹر میں سیکورٹی فورسیز کا ایک جوان زخمی ہوگیا تھا اور دہشت گرد جائے واقعہ سے بھاگنے میں کامیاب رہے تھے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  کشمیری شخص نے 500 میٹر طویل کاغذ پر قرآن کریم لکھ کر بنایا ورلڈ ریکارڈ


      اس سے پہلے چھ جولائی کو کلگام ضلع کے ہادی گام علاقہ میں سیکورٹی فورسیز کی دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ ہوئی تھی ۔ سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کو چاروں سے جانب سے گھیر لیا اور اس کے بعد خود سپردگی کرنے کیلئے کہا ۔ کشمیر زون پولیس نے بتایا تھا کہ دو دہشت گردوں نے اپنے والدین کی اپیل پر خودسپردگی کردی تھی ۔ ان لوگوں کے پاس سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے تھے ۔

      علاوہ ازیں کشمیر کے پلوامہ ضلع کے تحت گیارہ جولائی کو ہوئے انکاونٹر میں سیکورٹی فورسیز نے جیش محمد کے ایک دہشت گرد کو مار گرایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: