உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں۔کشمیر کے کولگام میں سکیورٹی فورسز نے اہک دہشت گرد کو کیا ڈھیر، انکاؤنٹر جاری

    Youtube Video

    بتایا جاتا ہے کہ اس تصادم میں فوجیوں نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فی الحال آپریشن جاری ہے۔ حال ہی میں کولگام ضلع میں دو انکاؤنٹر میں سکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔

    • Share this:
      کولگام۔ جموں و کشمیر کے کولگام میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تصادم میں فوجیوں نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا  ہے کہ فی الحال آپریشن جاری ہے۔ حال ہی میں کولگام ضلع میں دو انکاؤنٹر میں سکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔

      اشموجی علاقے میں جاری تصادم میں مارے گئے دہشت گرد کی ابھی  تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے اطلاع دی ہے کہ پولیس اور سکیورٹی  فورسز موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ خبروں کے بعد سکیورٹی فورسز علاقے میں سرگرم ہیں اور دہشت گردوں کا قلعصفایا کررہے ہیں۔ پونچھ میں فوجیوں کی طرف سے کی گئی کارروائی میں دہشت گردوں کے ایک بڑے نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا تھا۔

      جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ دو الگ الگ انکاؤنٹر میں  (TRF) کے کمانڈر آفاق سکندر سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے تھے۔ پولیس نے بتایا تھا کہ یہ انکاؤنٹر جنوبی کشمیر ضلع کے پومبے اور گوپال پورہ علاقوں میں ہوا تھا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے کولگام کے گوپال پورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: