اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jammu and Kashmir: پلوامہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ساتھ تصادم، 2 دہشت گرد ہوئے ہلاک

    Jammu and Kashmir,Awantipora Encounter, Pulwama: پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ تصادم اونتی پورہ علاقے کے وانڈک پورہ میں سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ گھیرا بندی کرنے اور تلاشی مہم چلانے کے بعد شروع ہوا۔ فی الحال سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کی گھیرا بندی کرلی ہے اور تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے پلوامہ (Encounter in Pulwama) ضلع میں پیر کے روز سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے جن دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ان میں ایک دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا ایک مبینہ ٹاپ دہشت گرد قیصر کوکا (Jem kaiser koka) بھی تھا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔

      پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ تصادم اونتی پورہ علاقے کے وانڈ کپورا میں سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ گھیرا بندی کرنے اور تلاشی مہم چلانے کے بعد شروع ہوا۔ فی الحال سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کی گھیرا بندی کرلی ہے اور تلاشی مہم چلائی گئی ہے۔

      پولیس کے ایک ترجمان نے ٹوئٹ کیا، ’دہشت گرد قیصر کوکا کو مار گرایا گیا۔ دوسرے دہشت گرد کی پہچان کی جارہی ہے۔ امریکی میڈ ایک رائفل (ایم-4 کاربائن)، ایک پستول سمیت دیگر اشیا، ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے‘۔ افسر نے کہا کہ کوکا دہشت گردی سے متعلق کئی حادثات میں وانٹیڈ تھا۔

      ذرائع کے مطابق، سیکورٹی اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ اونتی پورہ علاقے میں کچھ دہشت گرد چھپے ہیں۔ اس اِن پُٹ کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے ٹیم بنائی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ جب سیکورٹی اہلکار علاقے میں پہنچے تو دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ ہونے لگی اور تصادم شروع ہوگیا۔ سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: