உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmir News : شوپیاں میں سیکورٹی فورسزاوردہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر، 1دہشت گردہلاک

    Youtube Video

    Shopian Encouter:انکاؤنٹرسنیچر کی صبح اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو گھیرے لیا۔ علاقے میں کتنے شدت پسند موجود ہیں، یہ ابھی تک نہیں بتایا گیا

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاؤنٹر (Shopian Encouter)کی خبر ہے۔ اس انکاؤنٹرمیں سیکورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے۔ سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے یہ خبر دی ہے۔ تاہم مزیدتفصیلات کے لیے ابھی انتظار کرنا پڑے گا۔ کشمیر زون کی پولیس کے مطابق شوپیان کے زینا پورہ علاقے کے چرمرگ(Chermarg ) میں انکاؤنٹر جاری ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز اپنی پوزیشنوں پر کھڑی ہیں۔ مزید تفصیلات جلدبتائی جائیں گی۔

      انکاؤنٹرسنیچر کی صبح اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو گھیرے لیا۔ علاقے میں کتنے شدت پسند موجود ہیں، یہ ابھی تک نہیں بتایا گیا، تاہم سیکورٹی فورسز نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا ہے۔سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دونوں طرف سے فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔


      سیکورٹی فورسز پر خفیہ طور پر فائرنگ کی گئی، پولیس کےمطابق سیکورٹی فورسز کو جین پورہ کے چرمرگ میں دہشت گردوں کے نظر آنے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ایس او جی، آرمی اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیمیں وہاں پہنچی اور تلاشی آپریشن کیا۔

      سیکیورٹی فورسز نے ہتھیار ڈالنے کو کہا تو وہا ں پناہ لینے والے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا اور ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر مسلسل فائرنگ کر رہے ہیں۔ فی الحال انکاؤنٹر جاری ہے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: