جموں و کشمیر: راجوری میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع

 پولیس کی فائل فوٹو

پولیس کی فائل فوٹو

دریں اثناء جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبھیرہ علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے دوران ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu, India
  • Share this:
    جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں جمعہ کی صبح دو سے تین دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) جموں زون مکیش سنگھ نے تصدیق کی کہ انکاؤنٹر کنڈی کے جنگلاتی علاقے میں شروع ہوا۔

    خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ ضلع راجوری کے بنیاری پہاڑیوں میں واقع ڈوکے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

    دریں اثناء جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبھیرہ علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے دوران ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ جمعرات کی شام مشتبہ دہشت گردوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبھیرہ علاقے میں سیکورٹی فورسز پر گولی چلائی۔

    جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں ایک پولیس اہلکار کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    دہشت گردوں کی طرف سے ممکنہ حملوں کے پیش نظر جموں میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ حساس اور فوجی تنصیبات کے ارد گرد سیکورٹی گرڈ کو مزید مستحکم کر دیا گیا ہے اور شاہراوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے ۔ سرینگر میں اس ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والے جی 20 کے سیاحت سے متعلق اجلاس کے پیش نظر دہشت گرد حالات خراب کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس کے بارے میں خفیہ ایجنسیوں کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    فوج کو ملی خفیہ اطلاع کے مطابق دہشت گرد فوجی گاڑیوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ایسے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد فوجی گاڑیوں کو بازاروں میں کھڑا کرنے سے منع کیا گیا ہے اور سُنجواں میں قائم آرمی سکول کو فی الحال بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

    پورے شہر اور گرد نواح کے علاقوں میں گشت بڑھادی گئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ہر آنے جانے والے پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے تاکہ دہشت گرد اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہ ہونے پائیں۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: