ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شوپیاں میں انکاؤنٹر: زینہ پورہ علاقے میں 2دہشت گرد وں کی ہلاکت

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر

  • UNI
  • Last Updated: Mar 09, 2020 12:11 PM IST
  • Share this:
شوپیاں میں انکاؤنٹر: زینہ پورہ علاقے میں 2دہشت گرد وں کی ہلاکت
علامتی تصویر

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین انکاؤنٹر جاری ہے۔ اب تک اس انکاؤنٹر میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر جموں کشمیر پولیس اور فوج کی فرسٹ راشٹریہ رائفلز کی ایک مشترکہ ٹیم نے پیر کی صبح شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے کے خواجہ پورہ ربن گاؤں کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی۔


انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسیز کے درمیان فائرنگ شروع ہوگئی ۔جس میں فی الوقت 2دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔اس انکاؤنٹر کے وجہ سے اس پورے علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

First published: Mar 09, 2020 12:11 PM IST