உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پونچھ کے مینڈھرجنگلات میں LOC کے نزدیک گزشہ 18دنوں سے انکاؤنٹر جاری، دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں اب تک 20 لوگ گرفتار

     ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے نار خاص جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے بیچ مزید تین مقامی لوگوں جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      جموں۔کشمیر: پونچھ کے مینڈھرجنگلات میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گذشتہ 18دنوں سے جاری تصادم آرائی کے بیچ مزید تین مقامی لوگوں کی دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے نار خاص جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جاری تصادم آرائی کے بیچ مزید تین مقامی لوگوں جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
      گرفتار شدہ تین مقامی لوگوں کی شناخت محمد عارف و محمد طارق پسران محمد راشد اور واحد اقبال ولد محمد خورشید ساکنان بھٹہ دوریان کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان تین لوگوں کی گرفتاری کے ساتھ اس سلسلے میں اب تک کل ملا کر 20 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں کچھ خواتین بھی شامل ہیں۔ بتا دیں کہ اس آپریشن کے دوران اب تک دو جے سی اوز سمیت نو فوجی جوان جان بحق جبکہ دو پولیس اہلکار اور ایک فوجی جوان زخمی ہو گئے ہیں۔
      ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں پانچ سے آٹھ بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔ ان دہشت گردوں کی تلاش کے لئے فوج، پولیس اور پیر ملٹری فورسز اور پیر کمانڈوز کی طرف سے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے اور ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

      دریں اثنا یک جٹ جموں کے چیئرمین انکور شرما نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ تصادم پونچھ کے اقلیتوں کے لئے ایک سیکورٹی تھرٹ بن گیا ہے اور وہ ڈر محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ'حکومت کو واضح کرنا چاہئے کہ کہیں پونچھ میں بھی کرگل جیسی صورتحال نہیں بنی ہوئی ہے'۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: