உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڈگام میں انکاؤنٹر جاری، سکیورٹی فورسز نے راہل بھٹ اور امرین بھٹ کے قاتلوں سمیت 3دہشت گردوں کو گھیرا

    Youtube Video

    گرفتار ملزم کی شناخت ارشد احمد بٹ ساکن سنگم بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔ سری نگر پولیس اور 2RR کی مشترکہ ٹیم نے یہ گرفتاری لاوے پورہ میں کی۔

    • Share this:
      بدھ کی صبح جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir) کے بڈگام (Budgam) میں جاری تصادم میں سکبورٹی فورسز نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم (TRF) لشکر طیبہ (LeT) کے دہشت گردوں کو گھیر لیا۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ دہشت گرد لطیف راتھر، جو راہل بھٹ اور امرین بھٹ سمیت کئی شہریوں کے قتل میں ملوث تھا پھنس گیا ہے۔
      چاڈورہ تحصیل آفس کے ملازم راہل بھٹ کو 12 مئی کو دہشت گردوں نے ان کے دفتر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ کشمیری ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو 26 مئی کو بڈگام میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ کے چڈورہ کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا۔

      'ہائبرڈ' دہشت گرد کو اتوار کو بڈگام سے گرفتار کیا گیا۔
      اس سے قبل اتوار کو کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے ایک 'ہائبرڈ' دہشت گرد کو ہندوستانی فوج کے 34 آر آر یونٹ نے بڈگام کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔

      بلٹ ریزسٹنٹ لائٹ موٹر گاڑیاں اب جموں کشمیر میں فورسز کے vehicle fleet شامل

      Bitcoin کے ذریعے ٹیرر فنڈنگ، جانچ ایجنسی نے 7 مقامات پر مارے چھاپے، کئی ٹھوس ثبوت برآمد

      گرفتار ملزم کی شناخت ارشد احمد بٹ ساکن سنگم بڈگام کے طور پر کی گئی ہے۔ سری نگر پولیس اور 2RR کی مشترکہ ٹیم نے یہ گرفتاری لاوے پورہ میں کی۔

      چاڈورہ تحصیل آفس کے ملازم راہل بھٹ کو 12 مئی کو دہشت گردوں نے ان کے دفتر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، جبکہ کشمیری ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو 26 مئی کو بڈگام میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ کے چاڈورہ کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: