اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پلوامہ میں انکاؤنٹر، ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں، یہ ہیں تمام تر تفصیلات

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    حکام کے مطابق یہ تصادم مختصر تھا اور اس میں مزید اضافہ نہیں ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محاصرہ برقرار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک دونوں طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
      نیوز18 ڈاٹ کام کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ کے متری گام علاقے میں ہفتہ کی صبح دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مختصر تصادم ہوا۔ جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر گاؤں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

      بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ کے قریب پہنچی، دہشت گردوں نے جو مبینہ طور پر علاقے میں چھپے ہوئے تھے، ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد انہیں جوابی کارروائی کرنے پر مجبور کردیا۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      حکام کے مطابق یہ تصادم مختصر تھا اور اس میں مزید اضافہ نہیں ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محاصرہ برقرار ہے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک دونوں طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

      جموں و کشمیر پولیس کو شبہ ہے کہ دہشت گرد اندھیرے کی آڑ میں فرار ہو گئے تھے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: