سری نگر۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم میں تین ملیٹینٹ مارے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک تصادم میں تین ملیٹینٹ مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔ سری نگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بھی شوپیاں تصادم میں تین ملیٹینٹوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
An encounter has started at Amshipora area of Shopian. Police and security forces are on the job. Further details shall follow: Kashmir Zone Police
سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں ملیٹینٹوں کی موجودگی کے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مذکورہ علاقے میں ہفتے کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ایک پارٹی کی ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجودملیٹینٹوں نے فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تین ملیٹینٹ مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔
صبح صبح ہو رہے اس تصادم کے پیش نظر مقامی لوگوں سے گھروں کے اندر ہی رہنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ ہندستانی سلامتی دستوں نے پورے علاقے کی گھیرابندی کر دی ہے اور فائرنگ مسلسل جاری ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔