کولگام: ناگ ناڈ چمر کولگام میں آج صبح دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کے درمیان تصادم ہوا جس میں 3 دہشت گرد مارے گیے جبکہ فوج کے 3 جوان بھی اس تصادم میں زخمی ہوئے ہیں۔ جائے حادثہ سے بڑی مقدار مین اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کولگام پولیس ، فوج کی 9 آر آر اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کو ناگ ناڈ چمر کولگام کے جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد محاصرہ شروع ہوا اور اس بیچ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کہ دیر تک جاری رہا۔
An encounter has started at Nagnad-Chimmer area of Kulgam. Police and security forces are on the job. Further details shall follow: Kashmir Zone Police
اس دوران فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم فوج کے 3 جوان بھی تصادم میں زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت رائفل مین مکیش کمار ، سجاد حسین اور سپاہی گوتم توانگ کے بطور ہوئی ہے۔ تصادم میں مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق جیش محمد سے ہے جن میں ایک سرکردہ کمانڈر بھی شامل ہے جو کہ آئی ای ڈی ماہر بتایا جا رہا ہے اور کئی معاملوں میں مطلوب تھا۔ سیکورٹی فورسز اس آپریشن کو نہایت ہی اہم قرار دے رہی ہے اور اسے بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔
کولگام سے ظہور رضوی کی رپورٹ
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔