உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں-کشمیر: اننت ناگ اور کولگام انکاونٹر میں 6 دہشت گرد ڈھیر، کئی دہشت گرد حملوں میں تھے ملوث، زخمی جوان بھی شہید

    کولگام میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر جاری۔

    کولگام میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر جاری۔

    ذرائع کے مطابق 6 دہشت گردوں میں سے 2 پاکستان سے تھے جب کہ 2 مقامی دہشت گرد تھے۔ اس کے علاوہ دیگر 2 کی پہچان کی جارہی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کو کولگام (Kulgam) میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر ہوا تھا۔ اس مرتبہ یہ انکاونٹر کولگام ضلع کے مرحمہ علاقے میں ہوا جس میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔

    • Share this:
      سرینگر: جموں و کشمیر (Jammu Kashmir)میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد (JeM) کے 6 دہشت گرد دو الگ الگ انکاونٹرس میں مارے گئے ہیں۔ مارے گئے دہشت گردوں مین سے 4 کی پہچان ہوچکی ہے۔ خبر ہے کہ انکاونٹر کے درمیان زخمی ایک جوان بھی شہید ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 6 دہشت گردوں میں سے 2 پاکستان سے تھے جب کہ 2 مقامی دہشت گرد تھے۔ اس کے علاوہ دیگر 2 کی پہچان کی جارہی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کو کولگام (Kulgam) میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر ہوا تھا۔ اس مرتبہ یہ انکاونٹر کولگام ضلع کے مرحمہ علاقے میں ہوا جس میں تین دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔

      ان میں دو مقامی دہشت گرد اور ممنوعہ تنظیم جیش سے جڑے پاکستانی دہشت گرد شامل ہیں۔ جموں کشمیر پولیس کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق، بدھ کو اننت ناگ میں بھی انکاونٹر ہوا، جس میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گردوں کی پہچان دو مقامی ملیٹننٹ اور ایک پاکستانی دہشت گرد کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ سبھی جیش سے جڑے ہوئے تھے اور کئی مرتبہ دہشت گردانہ واردات اور شہریوں پر ظلم کے واقعات میں شامل تھے۔

      دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز
      دراصل، وادی میں دہشت گرد مسلسل اپنی ناپاک سازشوں کو انجام دیتے ہوئے سیکورٹی فورس کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اسی کی وجہ سے سیکورٹی فورس نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تیز کردئیے ہیں۔ اس سے پہلے بدھ کو ہی اننت ناگ میں بھی سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر ہوا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ مقام واقعہ پر پولیس اور سیکورٹی فورس کے جوان دہشت گردوں کی فائرنگ کا جواب دے رہے ہیں۔

      کشمیر کے آئی جی پی وجئے کمار نے بتایا کہ فی الحال کشمیر کے دو ضلعوں اننت ناگ اور کولگام میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو مقامی ملیٹننٹ اور ممنوعہ دہشت گرد جیش محمد سے جڑے ایک پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایاگیا ہے۔ ابھی تلاش جاری ہے۔ ایک ایم 4 اور دو اے کے 47 رائفلیں برآمد کی گئی ہیں۔

      اننت ناگ میں ڈھیر ہوا تھا اسلامک اسٹیٹ جموں کشمیر کا ایک دہشت گرد
      اس سے پہلے ہفتہ کو اننت ناگ میں ہی سیکورٹی فورس کے ساتھ انکاونٹر میں اسلامک اسٹیٹ جموں کشمیر (ISJK) کا ایک دہشت گرد ڈھیر ہوگیا تھا۔ کشمیر کے اائی جی وجئے کمار نے بتایا تھا کہ سیکورٹی فورس نے شری گفواڑہ علاقے کے کیکلاں میں دہشت گرد کو مار گرایا تھا، جس کی پہچان اننت ناگ کے کدی پورہ رہائشی فہیم بھٹ کے طور پر ہوئی تھی۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: