ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر: کپواڑہ ضلع کرالہ گنڈ ہندوارہ میں انکاونٹر، لشکر کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

ہندوستانی فوج نے مشکوک حرکت میں مصروف افراد کو للکارا، جس کے دوران دونوں طرف سے گولی باری کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، جن میں سے ایک کی شناخت نصیر الدین لون کے بطور ہوئی ہے جو کہ لشکر طیبہ کا یک کمانڈر بتایا جاتا ہے۔ ایس ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ نے نیوز 18 کو بتایا کہ اس جھڑپ میں دو دہشت گرد مارے گے ہیں اور انہوں نے بھی لشکر کمانڈر کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

  • Share this:
جموں کشمیر: کپواڑہ ضلع کرالہ گنڈ ہندوارہ میں انکاونٹر، لشکر کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک
جموں کشمیر: کپواڑہ ضلع کرالہ گنڈ ہندوارہ میں انکاونٹر، لشکر کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

کپواڑہ: جموں کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرالہ گنڈ ہندواہ میں سرشام فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ایک مختصر جھڑپ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک دہشت گر کمانڈر ساتھی سمیت مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے کہ اس علاقے میں  دہشت گرد گھوم رہے ہیں۔ اس کے بعد پولیس او ر فوج نے مشترکہ طور پر ناکہ لگایا، جس کے دوران قریب شام دیر گے قریب ایک میوہ باغ میں فوج کو مشکوک نقل وحرکت دیکھنے کو ملی کہ اس دوران پہلے سے ہی علاقے کی ناکہ بندی کی گئی تھی۔


فوج نے مشکوک حرکت میں مصروف افراد کو للکارا، جس کے دوران دونوں طرف سے گولی باری کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، جن میں سے ایک کی شناخت نصیر الدین لون کے بطور ہوئی ہے جو کہ لشکر طیبہ کا یک کمانڈر بتایا جاتا ہے۔
فوج نے مشکوک حرکت میں مصروف افراد کو للکارا، جس کے دوران دونوں طرف سے گولی باری کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، جن میں سے ایک کی شناخت نصیر الدین لون کے بطور ہوئی ہے جو کہ لشکر طیبہ کا یک کمانڈر بتایا جاتا ہے۔


تاہم فوج نے مشکوک حرکت میں مصروف افراد کو للکارا، جس کے دوران دونوں طرف سے گولی باری کا تبادلہ ہوا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، جن میں سے ایک کی شناخت نصیر الدین لون کے بطور ہوئی ہے جو کہ لشکر طیبہ کا یک کمانڈر بتایا جاتا ہے۔ ایس ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ  نے نیوز 18 کو بتایا کہ اس جھڑپ میں دو دہشت گرد مارے گے ہیں اور انہوں نے بھی لشکر کمانڈر کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ چنانچہ اس سلسلے میں آئی جی پی کشمیر  وجے کمار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ پولیس، فوج اور فورسز کو مشترکہ کارروائی کے دوران لشکر کمانڈر کی ہلاکت کی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ٹوئٹ میں مزید بتایا ہے کہ مارا گیا لشکر کمانڈر سوپور میں تین سی آر پی ایف اہلکاروں اور ہندوارہ میں بھی تین سی آرپی ایف اہکاروں کی ہلاکتوں میں ملوث تھا۔ اس حوالے سے فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ مصدقہ اطلاع ملنے پر کرالہ گنڈ ہندوارہ میں فوج، پولیس اور فورسز نے مشترکہ ناکہ بندی کر رکھی تھی، جس کے دوران ایک باغ میں دہشت گردوں کےساتھ  تصادم ہوا، جس کے دوران جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ تاہم فوج کے مطابق مذکورہ دہشت گرد اس علاقے میں سرگرم تھا اور آج اس کو مارگرایا گیا ہے۔ جھڑپ چونکہ مختصر رہی ہے۔ تاہم فائرنگ کی گن گرج سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے اور لوگوں میں کسی حد تک فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 20, 2020 02:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading