ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر کے شوپیاں میں انکاونٹر، سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا

جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے شوپیاں سیکٹر میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں (Indian Security Forces) اور دہشت گردوں (Terrorist) کے درمیان صبح سے چل رہے انکاونٹر (Encounter) میں تین دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر کے شوپیاں میں انکاونٹر، سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا
جموں وکشمیر کے شوپیاں میں انکاونٹر، سیکورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو مار گرایا

سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے شوپیاں سیکٹر میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں (Indian Security Forces) اور دہشت گردوں (Terrorist) کے درمیان صبح سے چل رہے انکاونٹر (Encounter) میں تین دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ ان دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کئے گئے ہیں۔ سبھی دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد بھی سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد شوپیاں میں ایک گھر میں چھپے ہوئے ہیں اور کسی دہشت گردانہ حادثہ کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تیار کی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے خود سپردگی کرنے کو کہا گیا، لیکن دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔


فائرنگ کی آواز سے اندازہ لگ گیا تھا کہ گھر کے اندر تین سے چار دہشت گرد پوشیدہ ہوسکتے ہیں۔ کئی گھنٹوں تک دونوں طرف سے چلی فائرنگ کے بعد آخر کار تین دہشت گرد مارے گئے۔ ان دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔


بیروا میں چل رہے انکاونٹر ریاستی پولیس اہلکاروں ایس پی او شہید

وہیں جموں وکشمیر واقع بڈگام کے بیروا میں چل رہے انکاونٹر کے دوران ریاستی پولیس اہلکاروں ایس پی او محمد الطاف شہید ہوگئے۔ وہیں ایک دیگر سیکورٹی اہلکار منظور احمد زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جمعہ کی صبح بڈگام کے بیرواہ علاقے میں مڈبھیڑ شروع ہوئی۔ کشمیر زون پولیس نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکار فی الحال موقع پر ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 19, 2021 09:48 AM IST