سری نگر۔ جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) واقع شوپیان (Shopian) میں سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوپیان کے سجان جوناپورا علاقے میں اس تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ خبر لکھے جانے تک تصادم جاری تھا۔ جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ ' شوپیان کے سجان علاقے میں سلامتی دستوں کے ساتھ تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن ابھی بھی چل رہا ہے'۔
بتایا گیا کہ کل شام سے ہی یہ آپریشن چل رہا تھا۔ مارے گئے تین دہشت گردوں میں ایک ٹاپ کمانڈر ہے۔ سلامتی دستوں نے اب تک دو لاشیں برآمد کی ہیں۔
#UPDATE | Two terrorists killed in an encounter with security forces in Sugan area of Shopian; operation still underway: Jammu and Kashmir Police https://t.co/NlwaxLjq3Y
ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ سلامتی دستوں نے شوپیان ضلع کے جین پورا علاقے میں سگن گاوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد تلاشی مہم چلائی۔ ترجمان نے کہا کہ اس دوران دہشت گردوں نے گولہ باری کی اور سلامتی دستوں نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے 5 اکتوبر کو جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے پانپور میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو اہلکار شہید جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پیر کو دوپہر کے وقت پانپور میں کنڈی زال پل کے نزدیک تعینات سکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔